مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، فرانس کے دارالحکومت پیرس سمیت مختلف شہروں میں شہریوں نے معاشی حالات اور تعلیمی نظام کے خلاف احتجاجی مظاہرے کیے، جن کے دوران پولیس اور مظاہرین کے درمیان جھڑپیں ہوئیں۔
رپورٹ کے مطابق، فرانسیسی پولیس نے مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے آنسو گیس اور لاٹھیوں کا استعمال کیا۔ پیرس کے علاقے نیشن اسکوائر میں پولیس کی انسدادِ دہشتگردی فورس نے مظاہرین پر دھاوا بول دیا۔
اسپوتنک کے نامہ نگار اور فرانسیسی پولیس کے محکمے کے مطابق، ہفتے کے روز پیرس میں تقریباً 46 ہزار افراد نے معاشی اور تعلیمی صورتحال کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے سڑکوں پر مارچ کیا۔
فرانس کے شہر لیون میں بھی سکیورٹی فورسز اور پولیس نے مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے آنسو گیس کا استعمال کیا، جس کے نتیجے میں وہاں بھی کشیدگی اور جھڑپوں کی صورتحال پیدا ہوگئی۔
آپ کا تبصرہ