مہر خبررساں ایجنسی نے رشیا ٹوڈے کے حوالے سے بتایا ہے کہ ترک صدارتی دفتر نے ہفتے کے روز ایک بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ صدر رجب طیب اردوغان نے امریکی صدر سے ٹیلیفون پر گفتگو کی۔
ترکی کے صدارتی دفتر کے جاری کردہ بیان کے مطابق، اردوغان نے ٹرمپ کے ساتھ گفتگو میں امید ظاہر کی کہ یوکرائن کے حوالے سے سفارتی کوششیں مثبت نتائج پر منتج ہوں گی۔
انہوں نے مزید کہا کہ ترکی روس کے ساتھ اپنے روابط کا دائرہ وسیع کرتے ہوئے یوکرائن کے مسئلے کے حل تک پہنچنے کی کوششوں میں اپنا کردار ادا کرتا رہے گا۔
آپا آذ کی رپورٹ کے مطابق، دونوں ممالک کے سربراہان نے ترکی اور امریکہ کے دوطرفہ تعلقات کے علاوہ علاقائی اور عالمی صورتِ حال پر بھی تبادلۂ خیال کیا۔
اس گفتگو میں اردوغان نے ایران اور امریکہ کے درمیان کشیدگی کے خاتمے اور مسائل کو سفارتی طریقوں سے حل کرنے کی اہمیت پر زور دیا۔
انہوں نے مزید کہا کہ ترکی امن کے قیام کو یقینی بنانے کے لیے اپنی کوششیں جاری رکھے گا۔
آپ کا تبصرہ