مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایرانی وزیر خارجہ سید عباس عراقچی نے سفارتی رابطوں کو تیز کرتے ہوئے گزشتہ 48 گھنٹوں کے دوران عمان، مصر، اردن، سعودی عرب، قطر، قبرص، ترکیہ، کویت، متحدہ عرب امارات، تیونس، عراق اور پاکستان کے وزرائے خارجہ سے الگ الگ ٹیلی فونک گفتگو کی۔
انہوں نے بتایا کہ ان مذاکرات میں تازہ ترین علاقائی و بین الاقوامی صورتحال اور امریکہ و اسرائیلی حکومت کے اشتعال انگیز اقدامات کے نتائج پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
عراقچی کے مطابق، ان رابطوں میں اسلامی جمہوریہ ایران کے اصولی مؤقف کی وضاحت کرتے ہوئے ممالک کی قومی خودمختاری کے احترام، جارحیت اور دھمکیوں کے خاتمے، بیرونی طاقتوں کی تخریبی مداخلت سے گریز اور خطے میں عدم تحفظ کے پھیلاؤ کو روکنے میں علاقائی ممالک کی ذمہ داری پر زور دیا گیا۔
ایرانی وزیر خارجہ نے مزید کہا کہ انہوں نے ایران کی خودمختاری اور قومی سلامتی کے دفاع کے جائز حق اور بیرونی طاقتوں کی مداخلت کے بغیر علاقائی سلامتی کے انتظامات تشکیل دینے کی ضرورت پر بھی تاکید کی۔
آپ کا تبصرہ