مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، اسلامی تبلیغاتی مرکز کے سربراہ حجت الاسلام محمد قمی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم «ویراستی» پر اپنے ذاتی اکاؤنٹ پر، دشمن کے مہرے تبدیل ہونے پر بعض لوگوں کی خوشی اور امریکہ کے بظاہر مسلمان سینیٹروں کی ایران دشمنی کی طرف طنزیہ اشارہ کرتے ہوئے لکھا ہے کہ قوموں کی سیاسی یادداشت کے ساتھ اس طرح چھیڑ چھاڑ کی جاتی ہے کہ امریکی ڈیموکریٹس کا سیاہ ریکارڈ، یعنی پابندیاں عائد کرنا، اثر و رسوخ بڑھانا، نسلی و قومی بحرانوں کو ہوا دینا اور داعش، لوگوں کے ذہنوں میں نہ آئے۔ یہی شناختی جنگ ہے! بعض لوگ بھی سادہ لوحانہ امیدیں وابستہ کرکے تجزیے اور حساب کتاب کی غلطی کا شکار ہو جاتے ہیں۔
انہوں نے مزید لکھا ہے کہ گدھے اور ہاتھی انتخابی حریف تو ہو سکتے ہیں، لیکن عظیم ایران سے دشمنی کے معاملے میں ان کا ارادہ اور مؤقف ایک ہی ہے، چاہے وہ امریکی اسلام کے نام پر مصلّے بچھا کر اپنی مذہبیت کا اظہار ہی کیوں نہ کریں۔
آپ کا تبصرہ