6 نومبر، 2026، 12:17 PM

استعفے کی خبریں،مارکو روبیو کی تردید

استعفے کی خبریں،مارکو روبیو کی تردید

امریکی وزیر خارجہ نے ٹرمپ انتظامیہ سے علیحدگی کے امکان کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ صدر کی مدت صدارت کے اختتام تک اپنی ذمہ داریاں انجام دیتے رہیں گے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے روزنامہ نیویارک ٹائمز کو انٹرویو دیتے ہوئے ٹرمپ انتظامیہ سے اپنے مستعفی ہونے کے امکان سے متعلق خبروں کی تردید کی۔

روبیو نے واضح کیا کہ ان کا عہدہ چھوڑنے کا کوئی ارادہ نہیں ہے۔ صدر ٹرمپ کے لیے ان کی مدت صدارت کے اختتام تک کام کرنا میرے منصوبے کا حصہ ہے اور مجھے معلوم نہیں کہ میرے استعفے کی بات کہاں سے سامنے آئی ہے۔

امریکی وزیر خارجہ نے مزید کہا کہ وہ ٹرمپ انتظامیہ سے الگ ہونے کا ارادہ نہیں رکھتے اور اپنی ذمہ داریاں جاری رکھیں گے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل انڈیپنڈنٹ اور بلومبرگ سمیت بعض ذرائع ابلاغ نے باخبر ذرائع کے حوالے سے دعوی کیا تھا کہ وسط مدتی انتخابات میں ریپبلکن پارٹی کی شکست کے بعد روبیو مستعفی ہو سکتے ہیں اور 2028ء کے صدارتی انتخابات کی تیاریوں کے لیے وقت نکالنا چاہتے ہیں۔

News ID 1942652

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha