مہر خبررساں ایجنسی نے ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ نائب روسی وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ پولینڈ میں امریکی فوجیوں کی موجودگی سے یورپین سلامتی غیر مستحکم ہوگی، پولینڈ میں 3 ہزار امریکی فوجیوں کی آمد روس کے لیے خطرہ ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ یہ آپریشن ہمارے مفادات اور سکیورٹی کے خلاف ہے،ہماری سرحد کے ساتھ فوجوں کا یہ اجتماع خطرے سے کم نہیں ہے۔ یہ آپریشن امریکہ کے نئے منتخب ہونے والے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی تقریب حلف برداری سے چند روز قبل ہی شروع کیا گیا ہے، اس صورتحال کو روس اور ٹرمپ انتظامیہ دونوں دیکھ رہے ہیں۔ واضح رہے امریکہ نے جرمنی کے راستے3000فوجیوں کو یہاں تعینات کیا ہے،فوجی سازوسامان میں 87ابرام ٹینک،20آرٹلری گاڑیاں اور 136لڑاکا گاڑیاں شامل ہیں۔
نائب روسی وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ پولینڈ میں امریکی فوجیوں کی موجودگی سے یورپین سلامتی غیر مستحکم ہوگی، پولینڈ میں 3 ہزار امریکی فوجیوں کی آمد روس کے لیے خطرہ ہے۔
News ID 1869677
آپ کا تبصرہ