مہر خبررساں ایجنسی نے المنار کے حوالے سے بتایا ہے کہ امریکی سینیٹر عبدالرحمن محمد السید نے جمعہ کے روز کہا کہ امریکی عوام ٹیکس اس لیے ادا نہیں کرتے کہ جس سے اسرائیل کے لیے بم یا ٹینک خریدے جائیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ میرا نہیں خیال کہ ہم فلسطینیوں اور اسرائیلیوں سمیت کسی کے لیے بھی امن، عزت اور خودمختاری کی راہ پر گامزن ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ ہم کیسے مطمئن ہو سکتے ہیں کہ ٹیکس دہندگان کی رقم نسل کشی، نسلی امتیاز (اپارتھائیڈ) یا ایسی جنگ پر خرچ نہ ہو جس سے ہمارا کوئی تعلق نہیں؟ ہم مساوی حقوق کے معاملے کو سنجیدگی سے کیسے لیں گے؟ ہم بین الاقوامی قوانین کی پابندی کو کیسے یقینی بنا سکتے ہیں؟
امریکی سینیٹر نے زور دیتے ہوئے کہا کہ یہ معاملہ صرف اسرائیل تک محدود نہیں ہے؛ مصر، پاکستان اور اردن کے حوالے سے بھی میرا یہی مؤقف ہے۔
آپ کا تبصرہ