مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، امریکہ کا سولہواں MQ-1 ڈرون سپاہ پاسدارانِ انقلابِ اسلامی کے جدید اور پیشرفتہ فضائی دفاعی نظام نے ملک کے مربوط فضائی دفاعی نیٹ ورک کے کنٹرول میں جزیرہ قشم کی فضاؤں میں روک کر تباہ کردیا۔
دشمن کے جاسوسی مشن ایک بار پھر ناکام
تجاوز کرنے والی امریکی فوج کا MQ-1 خاندان سے تعلق رکھنے والا ایک جاسوسی اور جنگی ڈرون جزیرہ قشم کے اوپر پرواز کے دوران سپاہ پاسدارانِ انقلابِ اسلامی کی فضائی و خلائی فورس کے جدید اور پیشرفتہ فضائی دفاعی نظام کی فائرنگ سے روک کر تباہ کردیا گیا۔
یاد رہے دشمن کے جاسوسی مشنوں کی مسلسل ناکامیاں کمانڈر بریڈ کوپر کے سیاہ ریکارڈ پر مزید ایک دھبہ ہیں۔
واضح رہے سپاہ پاسدارانِ انقلابِ اسلامی کے جوان اپنی بھرپور انٹیلی جنس نگرانی اور دشمن کی فضائی نقل و حرکت پر مسلسل نظر رکھتے ہوئے ان ڈرونز کی جاسوسی سرگرمیوں اور پروازی نمونوں کی نگرانی کر رہے ہیں۔
آپ کا تبصرہ