6 نومبر، 2026، 4:38 PM

سیستان و بلوچستان، دہشت گرد صوبے میں بدامنی پھیلانا چاہتے ہیں، امام جمعہ اہل سنت

سیستان و بلوچستان، دہشت گرد صوبے میں بدامنی پھیلانا چاہتے ہیں، امام جمعہ اہل سنت

ایرانشہر کے امام جمعہ مولوی کریم زئی نے کہا کہ دہشت گرد چوری اور اغوا کے ذریعے صوبے میں بدامنی پھیلانا چاہتے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، صوبہ سیستان و بلوچستان کے شہر ایرانشہر کی اہل سنت جامع مسجد فاطمہ الزہرا (س) کے امام جمعہ مولوی عبدالصمد کریم‌زئی نے صوبہ سیستان و بلوچستان میں ترقیاتی اور بنیادی ڈھانچے سے متعلق اقدامات کو قابل قدر قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ جیش العدل جیسے دہشت گرد گروہ صوبے میں بدامنی پیدا کرنے کے لیے تخریبی سرگرمیاں انجام دے رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ یہ گروہ چوری اور اغوا جیسی کارروائیوں کے ذریعے عوام کو متاثر کرنے اور علاقے میں عدم تحفظ کی فضا پیدا کرنے کی کوشش کر رہا ہے جبکہ امن و امان صوبے کے اہم مسائل میں شمار ہوتا ہے۔

مولوی عبدالصمد کریم‌زئی نے مزید بتایا کہ وہ 27 سال تک یونیورسٹی میں قرآن کریم کی تدریس سے وابستہ رہے ہیں۔ اسلامی جمہوریہ ایران کے نظام نے متعدد علما اور مذہبی شخصیات کو اپنی خدمات انجام دینے اور سرگرمیاں جاری رکھنے کے مواقع فراہم کیے ہیں، جو اسلامی انقلاب کی برکات میں سے ایک ہے۔

News ID 1942653

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha