مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق پاکستان میں ایرانی سفیر ماشائاللہ شاکری نے جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ کہ ایران میں کیے جانیوالے خودکش حملے میں دہشت گرد گروہ جند اللہ ملوث ہے جنداللہ کے ارکان ایران میں دہشت گرد کارروائیاں کرنے کے بعد پاکستان کے علاقہ بلوچستان میں روپوش ہوجاتے ہیں جنداللہ نے حملے کی ذمہ داری قبول کرلی ہے ۔
ماشا اللہ شاکری کے مطابق جند اللہ کے سربراہ عبدالمالک ریگی نے پاکستانی صوبے بلوچستان کے نامعلوم مقام پر پناہ لے رکھی ہے۔انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک کے سکیورٹی اداروں کو دہشت گردی کی کارروائیاں روکنے کے لیے جامع منصوبہ بندی کرنا ہوگیانھوں نے کہا کہ سرحد پر سکیورٹی سخت کرنے کیلئے کئی بار پاکستانی حکام سے درخواست کی ہے، لیکن ابھی تک اس سلسلے میں کوئی اجلاس نہیں ہوسکا ہے۔واضح رہے کہ آج صبح صوبہ سیستان و بلوچستان میں شیعہ سنی علماء اور قبائلی عمائدین کی موجودگی میں وحدت کانفرنس منعقد ہورہی تھی کہ اس دوران ایک خودکش حملہ آور نے خود کو اڑا دیا جس کے نتیجے میں سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کی بری فوج کے قائم مقام سربراہ میجر جنرل نور علی شوشتری اور صوبہ سیستان و بلوچستان میں سپاہ پاسداران کے کمانڈر میجرجنرل محمد زادہ اپنے چند ساتھیوں سمیت شہید ہوگئے ہیں شہداء کی تعداد 30 سے زائد ہوچکی ہے۔
آپ کا تبصرہ