6 نومبر، 2024، 11:48 PM

سیستان و بلوچستان میں مسلح ڈکیتوں کا سرغنہ ہلاک

سیستان و بلوچستان میں مسلح ڈکیتوں کا سرغنہ ہلاک

ایران کے صوبہ سیستان و بلوچستان کے پولیس سربراہ نے صوبے کے جنوب میں مسلح ڈکیتیوں کے خوفناک گروہ کے خلاف آپریشن سے آگاہ کیا۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایرانی صوبہ سیستان و بلوچستان کے  پولیس سربراہ محمد رضا اسحاقی نے کہا ہے کہ صوبہ کے جنوب میں مسلح ڈاکوؤں کے ایک گروہ کی نشاندہی کی گئی اور پولیس اہلکاروں کی کارروائی میں اس گروہ کا سرغنہ اور مسلح ڈکیتوں کا مرکزی مجرم مارا گیا جب کہ اس کے دو ساتھیوں کو بھاری مقدار میں اسلحہ اور گولہ بارود کے ساتھ گرفتار کیا گیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ صوبے میں  پولیس کے ماہرین کی طرف سے اٹھائے گئے اقدامات کے مطابق، اس سال کے آغاز سے پولیس کو موصول ہونے والے 95 فیصد سے زائد کیسز دریافت ہوئے ہیں اور قانونی طریقہ کار کے لئے عدالت کو پیش کئے گئے ہیں۔

اس سینئر پولیس اہلکار نے مزید کہا کہ شہریوں کے تحفظ اور سائبر قانون نافذ کرنے والی خدمات کے استعمال کو تیز کرنے کے لئے پولیس پورے صوبے میں خدمات فراہم کر رہی ہے۔

صوبے کے پولیس سربراہ نے واضح کیا کہ پولیس کی ویب سائٹ سائبر نیوز، معلومات اور تربیت کا مکمل حوالہ ہے اور صارفین اس کا حوالہ دے کر ضروری رہنمائی حاصل کر سکتے ہیں۔ اس کے علاوہ، اگر ضرورت ہو، تو وہ سائبر ایمرجنسی کے ذریعے 24 گھنٹے کال کر کے مشکوک کیسز کی رپورٹ ہمارے ساتھیوں کے ساتھ شیئر کر سکتے ہیں۔

News ID 1927957

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha