28 اپریل، 2025، 9:12 AM

آزاد فلسطینی ریاست کا تصور حماقت ہے، نتن یاہو

آزاد فلسطینی ریاست کا تصور حماقت ہے، نتن یاہو

صہیونی وزیر اعظم نے آزاد اور خودمختار فلسطینی ریاست کے تصور کو احمقانہ قرار دیتے ہوئے مسترد کردیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کے مطابق، صہیونی وزیر اعظم نتن یاہو نے آزاد فلسطینی ریاست کے قیام کے تصور کو مسترد کردیا ہے۔

گذشتہ سالوں کے دوران صہیونی فوج کے ہاتھوں غزہ میں فلسطینیوں کی نسل کشی کے بعد بعض یورپی ممالک فلسطینی ریاست کو تسلیم کرنے کی کوششیں کر رہے ہیں تاہم صہیونی حکام اس کی شدید مخالفت کررہے ہیں۔

صہیونی وزیر اعظم نتن یاہو نے ان کوششوں پر شدید ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ فلسطینی ریاست کے قیام سے امن قائم نہیں ہوگا۔

انہوں نے ان ممالک پر تنقید کرتے ہوئے جو اسرائیل-فلسطین تنازع کے حل کے لیے دو ریاستی حل کی حمایت کر رہے ہیں، کہا کہ یہ خیال سراسر حماقت ہے۔ آزاد فلسطینی ریاست کا قیام مکمل طور پر بےمعنی ہے۔

نیتن یاہو نے مزید کہا کہ اسرائیل نے فیصلہ کیا ہے کہ وہ فلسطینیوں اور ان کی ریاست کے مطالبات کو نظرانداز کرتے ہوئے براہِ راست عرب ممالک کے ساتھ تعلقات کے قیام کے لیے بات چیت کرے گا۔

واضح رہے کہ عرب امن منصوبے میں اسرائیل کو تسلیم کرنے کی شرط ایک آزاد فلسطینی ریاست کے قیام سے مشروط کی گئی تھی، جس کا دارالحکومت مشرقی بیت المقدس ہو۔

تاہم 2020 میں متحدہ عرب امارات، بحرین اور مراکش نے، مقبوضہ علاقوں کی کشیدہ صورتحال کے باوجود اسرائیل کے ساتھ سفارتی معاہدے کرلیے۔

سوڈان نے بھی ان معاہدوں میں شامل ہونے پر آمادگی ظاہر کی ہے تاہم اب تک صہیونی حکومت کے ساتھ باضابطہ سفارتی تعلقات قائم نہیں کیے ہیں۔

News ID 1932239

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha