مہر خبررساں ایجنسی کے مطابق، صہیونی وزیر اعظم نتن یاہو نے ایک بار پھر ایران کے جوہری پروگرام کے مکمل خاتمے کا مطالبہ کیا ہے۔
ایران اور امریکہ کے درمیان ایک ممکنہ جوہری معاہدے پر بالواسطہ کے حوالے سے انہوں نے واشنگٹن کو خبردار کیا ہے کہ تہران کے ساتھ ہونے والا کوئی بھی معاہدہ صرف یورینیئم کی افزودگی میں کمی ہی نہیں بلکہ ایران کے جوہری پروگرام کے مکمل خاتمے پر منتج ہونا چاہیے۔
نین یاہو نے ہرزہ سرائی کرتے ہوئے کہا کہ ایران کے جوہری ڈھانچے کو مکمل طور پر ختم کیا جانا چاہیے یعنی اسے افزودگی کی صلاحیت ہی حاصل نہ ہو۔
انہوں نے مزید کہا کہ اسرائیل امریکہ کی حمایت کا شکر گزار ہے، تاہم ہمیں یہ یقینی بنانا ہوگا کہ ایران کبھی بھی جوہری ہتھیار حاصل نہ کرسکے۔
نیتن یاہو نے زور دیا کہ ایک خراب معاہدے سے بہتر ہے کہ کسی قسم کا معاہدہ ہی نہ ہو۔ ہمیں ایک اچھا معاہدہ چاہیے، اور اچھا معاہدہ وہی ہوگا جیسا کہ لیبیا کے ساتھ ہوا تھا جہاں تمام جوہری ڈھانچے کو مکمل طور پر تباہ کردیا گیا تھا۔
یاد رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بھی وعدہ کیا تھا کہ وہ ایران کو جوہری ہتھیار حاصل کرنے کی اجازت نہیں دیں گے۔
دوسری جانب، اسلامی جمہوری ایران کے حکام بارہا اس بات پر زور دے چکے ہیں کہ تہران کا جوہری پروگرام مکمل طور پر پرامن مقاصد کے لیے ہے۔
آپ کا تبصرہ