22 نومبر، 2004، 5:04 PM

يورنيم كي افزودگي كو آج سے روك ديا ہے

ايران نے يورپين يونين كے ساتھ كيے گئے معاہدے كے تحت يورنيم كي افزودگي كو آج سے روك ديا ہے

ايران نے يورپين يونين كے ساتھ كيے گئے معاہدے كے تحت يورنيم كي افزودگي كو آج سے روك ديا ہے

ايران كے جوہري پروگرام كے مذا كرات كے سربراہ جناب حسن روحاني نے كہا ہے كہ تين يورپي ملكوں كے ساتھ كئے گئے معاہدے كے تحت يورنيم كي افزودگي كو آج سے روك ديا ہے

خبر رساں ايجنسي مہر كے نامہ نگار نے رپورٹ دي ہے كہ ايران نے ايك ہفتے پہلے يورپي يونين كے ساتھ ايك معاہدہ كيا تھا جس كے تحت اس نے يورنيم كي افزودگي كو آج سے روك ديا ہے

امريكہ ايران كے جوہري پروگرام كا سب سے بڑا مخالف ہے اوروہ ايران پر بےبنياد الزام لگاتا رہا ہے كہ وہ جوہري اسلحہ حاصل كرنے كي كوشش كر رہا ہے

ايران نے ہميشہ اس كي سختي سے ترديد كي ہے كيونكہ اس كا جوہري پروگرام پرامن مقاصد كے ليے ہے اور اس كا جوہري اسلحہ حاصل كرنے كا كوئي ارادہ نہيں ہے

ايران نے ان اطلاعات پر سخت ردعمل ظاہر كيا تھا جن ميں كہا گيا تھا كہ يورپي يونين كے ساتھ معاہدے ميں نرمي كا فائدہ اٹھاتے ہوئے اس نے يورينيم كي افزودگي تيز كر دي ہے

امريكي وزير خارجہ كولن پاول نے ايك روز پہلے كہا تھا كہ ايران جوہري ہتھيار بنانے كي كوشش كررہا ہے

ايران نے امريكي وزير خارجہ كے بيان سخت رد عمل ظاہر كرتے ہوئے كہا كہ كولن پاؤل كو يہ احساس ہو گيا ہو گا كہ ان كا بيان جھوٹا تھا

 ايران اور تين يورپين ممالك كے درميان ہونے والے معاہدے كے بارے ميں مبصرين كا خيال ہے كہ ايران كي طرف سے يورينيم كي افزودگي كو روكنے كي صورت ميں اسے جوہري ايندھن مہيا كيا جائے گا اور تجارت ميں اس كے حصہ ميں اضافہ كيا جائے گا

 

News ID 132579

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha