30 اگست، 2026، 1:17 PM

صدر پزشکیان کی عالم اسلام کو پیغمبرِ اسلامؐ کی ولادت پر مبارک باد

صدر پزشکیان کی عالم اسلام کو پیغمبرِ اسلامؐ کی ولادت پر مبارک باد

ایرانی صدر نے پیغام جاری کرتے ہوئے حضرت رسولِ اکرم (ص) کی ولادتِ باسعادت کے موقع پر اسلامی ممالک کے سربراہان اور عوام کو مبارک باد پیش کی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایرانی صدر ڈاکٹر مسعود پزشکیان نے ہفتہ کی شب نبیِ رحمت، اللہ تعالیٰ کی صفات کے مظہر اور جامع پیکر، حضرت رسولِ اکرم صلی اللّٰہ علیہ وآلہ وسلّم کی ولادتِ باسعادت کے موقع پر اسلامی ممالک کے سربراہان اور عوام کے نام اپنے تہنیتی پیغام میں کہا کہ ہمیں اس بات پر فخر ہے کہ ہم اس پیغمبر کی امت کے طور پر زندگی بسر کر رہے ہیں جو پوری انسانیت کے لیے امن و سلامتی کا پیغام لے کر آئے۔ وہ ہستی جن کے دین کا نام ہی صلح و سلامتی ہے اور جن کا لقب ’’رحمت للعالمین‘‘ ہے۔ وہ رسولِ خدا جنہوں نے انسانیت کو قدر و منزلت عطا کی اور جن کی سیرتِ طیبہ انسان کی فلاح و کمال کا بلند ترین نمونہ اور اعلیٰ ترین اخلاق و انسانی اوصاف کا کامل مظہر ہے۔ آنحضرت کی سیرت دنیا میں انسانیت کے پُرآشوب سفر کے لیے ایک روشن چراغ اور راہنما کی حیثیت رکھتی ہے۔

صدر پزشکیان نے اسلامی امت کے درمیان اتحاد و یکجہتی کو مزید مضبوط بنانے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ مجھے امید ہے کہ ان بابرکت اور باسعادت ایام کی برکت سے اور رسولِ اکرم کی گراں قدر سیرتِ طیبہ سے رہنمائی حاصل کرتے ہوئے ہم ایسے امین اور ذمہ دار افراد بنیں گے جو وسیع دنیا، بالخصوص اسلامی ممالک کے لیے امن، انصاف اور باہمی مفاہمت کا تحفہ لے کر آئیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہمیں امید ہے کہ دنیا بھر کے مسلمانوں کے مشترکہ عزم، ارادے اور ایمان کے سہارے اسلامی امت کے درمیان اتحاد و یکجہتی مزید مستحکم ہوگی اور پوری دنیا میں اسلام کی ترقی، سربلندی اور عظمت کا سفر روز بروز آگے بڑھے گا۔

News ID 1940989

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha