15 دسمبر، 2025، 10:31 AM

وینزویلا اپنی دفاعی حکمت عملی کو مضبوط کر رہا ہے، مادورو

وینزویلا اپنی دفاعی حکمت عملی کو مضبوط کر رہا ہے، مادورو

وینزویلا کے صدر نکولس مادورو نے بولیواری الائنس برائے امریکی اقوام (ALBA) کے 25ویں سربراہ اجلاس میں زور دیا کہ وینزویلا نے حالیہ ہفتوں میں معاندانہ اقدامات کی ایک سیریز کا سامنا کیا ہے۔ لہذا کاراکاس اپنی دفاعی حکمت عملی پر نظرثانی کرنے پر مجبور ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، وینزویلا کے صدر نکولس مادورو نے بولیواری الائنس برائے امریکی اقوام (ALBA) کے 25ویں سربراہ اجلاس میں شرکت کی۔ انہوں نے اجلاس میں زور دیا کہ وینزویلا کو حالیہ ہفتوں میں معاندانہ اقدامات کی ایک سیریز کا سامنا کرنا پڑا ہے، جن میں فوجی خطرات اور وینزویلا کا ایک تیل بردار جہاز ضبط کرنا شامل ہے۔

مادورو نے ان اقدامات کو خطے میں قانونی اور سفارتی شاہراہوں کا مکمل انقطاع قرار دیا اور کہا کہ کاراکاس کو قومی سلامتی کی ضمانت دینے کے لیے اپنے طریقوں کو اپنانے پر مجبور ہونا پڑا ہے۔

وینزویلا کے صدر نے تجویز پیش کی کہ ALBA کے رکن ممالک موجودہ چیلنجوں کا مقابلہ کرنے کے لیے ایک مشترکہ حکمت عملی اپنائیں۔ انہوں نے اس حکمت عملی کو رکن اقوام کی طویل المدتی اور متحدہ مزاحمت کے ساتھ ساتھ تمام فریقوں کے فائدے کے لیے مشترکہ تعمیر اور تعاونی اقتصادی ترقی کی مربوط پالیسی پر مبنی قرار دیا۔

مادورو نے وضاحت کی کہ یہ نقطہ نظر علاقائی سماجی ماڈل کو مضبوط بنانے کے مقصد سے ڈیزائن کیا گیا ہے؛ ایک ایسا ماڈل جو لاطینی امریکی رہنماؤں کے آزادی بخش افکار سے ماخوذ ہے اور تعلیم، صحت اور سماجی تحفظ کے حق کی ضمانت پر مبنی ہے۔

انہوں نے آخر میں زور دیا کہ ALBA اتحاد کو بین الاقوامی قانون کے دفاع اور علاقائی استحکام کو برقرار رکھنے کے لیے ایک مثال بننا چاہیے، خاص طور پر ایسے حالات میں جب دنیا سامراجی جارحیت میں اضافہ دیکھ رہی ہے۔

News ID 1937093

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha