16 دسمبر، 2025، 7:20 PM

مشکلات کے باوجود مثبت پہلوؤں کو مضبوط بنانا ضروری ہے، رہبر معظم

مشکلات کے باوجود مثبت پہلوؤں کو مضبوط بنانا ضروری ہے، رہبر معظم

رہبر انقلاب شہداء البرز کانفرنس کے منتظمین سے ملاقات کے دوران نوجوانوں میں دینی شناخت اور دفاع مقدس کے اقدار کے فروغ پر زور دیا اور کہا کہ ملک میں پیش رفت کے لیے استعداد کافی موجود ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، رہبر انقلاب اسلامی آیت‌الله العظمی خامنہ‌ای نے کہا ہے کہ اگرچہ ملک کو مشکلات درپیش ہیں لیکن مثبت پہلو بہت زیادہ ہیں اور ملک اور انقلاب کی پیشرفت کے لیے استعداد و مواقع بھی کافی موجود ہیں جنہیں فروغ دینا ضروری ہے۔

صوبہ البرز کے 5580 شہداء کی یاد میں ہونے والی کانفرنس کے منتظمین سے ملاقات کے دوران رہبر معظم کہا کہ موجودہ حالات میں سب سے اہم کام نوجوان نسل تک دفاع مقدس کے دور کے جذبے اور اقدار کو منتقل کرنا ہے۔

انہوں نے کہا کہ آج کے نوجوان اچھے ہیں اور اگرچہ جدید وسائل موجود ہیں تاکہ ان کے ذہنوں میں مختلف مضامین اور تصورات منتقل کیے جائیں، مگر انہوں نے اپنی دینی شناخت برقرار رکھی ہے۔ ہمیں اس موقع کو غنیمت سمجھتے ہوئے نوجوانوں تک اقدار اور اصولوں کو مؤثر اور ہنر مندانہ انداز میں پہنچانا چاہیے۔

رہبر انقلاب نے دفاع مقدس کے دوران شہداء میں پائے جانے والے لقاء اللہ کی خواہش اور دینی ذمہ داری کے احساس کو اس دور کے اہم اقدار اور محرکات میں شمار کیا اور زور دیا کہ یہ جذبے کبھی کمزور نہیں ہونے چاہیے۔

آیت‌الله العظمی خامنہ‌ای نے تاکید کی کہ مشکلات اور تنگدستی کے باوجود ملک میں مثبت پہلو بہت زیادہ ہیں اور اسلامی انقلاب کی ترقی کے لئے استعداد بھی کافی موجود ہے، جسے مضبوط بنایا جانا چاہیے۔

رہبر انقلاب نے صوبہ البرز کے عوام، خاص طور پر شہداء کے خاندانوں کو خراج تحسین پیش کیا اور کانفرنس کے منتظمین کی کوششوں کی تعریف کی۔

انہوں نے کہا کہ اگر شہداء کی یاد اور ان کے پیغام کو صحیح انداز میں منتقل کیا جائے تو اس سے پورے ملک پر مثبت اثرات مرتب ہوسکتے ہیں۔

News ID 1937131

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha