شہداء
-
رہبر معظم کا شہداء کانفرنس کے منتظمین سے خطاب؛
شہداء کی یاد کو زندہ رکھنا جہاد ہے/شہداء نمونہ عمل ہیں، رہبر معظم انقلاب
رہبر معظم انقلاب نے کہا کہ مہارت اور جاذب طریقوں کو استعمال کرتے ہوئے شہداء کی یاد اور طرززندگی کو جوانوں اور نئی نسل تک منتقل کرنا چاہئے۔
-
دشمن ملک میں آشوب اور تفرقہ پھیلانا چاہتے ہیں، جنرل قاسم رضائی
انہوں نے کہاکہ دشمن ملک میں بدامنی ایجاد کرکے قومی وحدت کو پارہ پارہ کرنا چاہتے ہیں۔ ایرانی قوم ہمیشہ کی طرح ولایت فقیہ کی پیروی اور بصیرت و ہوشیاری کا ثبوت دیتے ہوئے دشمن کے مکروہ عزائم کو ناکام بنائے گی۔
-
غزہ پر اسرائیلی جارحیت، شہداء کی تعداد 13 ہوگئی
اسرائیلی فوج نے منگل کو علی الصباح غزہ کی پٹی پر فضائی حملے میں تحریک جہاد اسلامی کے تین کمانڈروں سمیت ایک درجن سے زاید فلسطینیوں کو شہید کردیا ہے۔
-
شہداء کے مزار پر افطار پارٹی
بہشت زہرا (س) تہران میں ہر شہید کے مزار پر افطار کا دسترخوان بچھایا گیا تھا۔شہداء کے لواحقین نے دسترخوان کا بندوبست کیا تھا۔ روزہ داروں کو افطاری کی دعوت دی گئی تھی۔شہداء سے عقیدت رکھنے والے مزار شہداء کے کنارے افطار کرنے کی آرزو رکھتےہیں اور اپنےدسترخوان کی رونق کو شہداء کی مرہون منت قرار دیتے ہیں۔
-
شہداء کے خون کا بدلہ لیں گے، صہیونی اپنے انجام سے بخوبی واقف ہیں، جنرل شریف
مرکز انتفاضہ و قدس کے سربراہ جنرل رمضان شریف نے شام میں سپاہ پاسداران کے دو فوجی مشیروں کی شہادت پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ صہیونی بخوبی جانتے ہیں کہ گزشتہ چند گھنٹوں میں ان کے ساتھ کیا ہوا اور مستقبل میں کیا ہونے والا ہے۔
-
ہمارے پاس جو کچھ ہے وہ شہداء کی بدولت ہے، آیت اللہ رئیسی
ایرانی صدر نے عراق ایران کے جنگی علاقوں کے دورے کے دوران کہا کہ سرکاری اہلکاروں کو معلوم ہونا چاہیئے کہ آج ہمارے پاس جو کچھ ہے وہ شہداء کی مرہون مت ہے، لہذا حکام کو چاہیئے کہ وہ عوام کے کاموں اور مسائل کو حل کرنے کی بھرپور کوشش کریں، کیونکہ اس سے شہداء خوش ہوتے ہیں۔
-
شہداء کے کنارے آسمانی بندھن
شیراز میں یوم شہداء کے موقع پر ایک شیرازی جوڑے نے اپنی شادی کی تقریب اور اپنی زندگی کا آغاز گلزار شہداء میں عظیم شہداء کے ساتھ تجدید عہد سے کیا۔
-
ایک اور فلسطینی جوان شہید/گزشتہ 68 دنوں میں شہداء کی تعداد 74 ہو گئی
فلسطین کی وزارت صحت نے اعلان کیا ہے کہ صیہونی فوجیوں کی فائرنگ سے نئے سال 2023 سے اب تک فلسطینی شہداء کی تعداد 74 ہو گئی ہے۔
-
نابلس پر صہیونی حملہ؛ شہداء کی تعداد 10 ہو گئی، 100سے زائد زخمی+ویڈیو، تصاویر
فلسطینی ذرائع کے مطابق نابلس پر صہیونی فوج کے بڑے پیمانے پر حملے کے دوران 10 فلسطینی شہید اور 100 زخمی ہوئے۔
-
پشاور دھماکہ، شہداء کی تعداد 88 ہوگئی، 157 زخمی
پاکستانی شہر پشاور کی پولیس لائنز میں واقع مسجد میں خودکش دھماکے کے نتیجے میں شہید افراد کی تعداد 88 ہو گئی۔
-
قابض صہیونی افواج کے جنین کمیپ پر تازہ حملہ/ شہداء کی تعداد 9 تک پہنچ گئی
غاصب صہیونی فوج نے جمعرات کی صبح جنین شہر اور پناہ گزین کیمپ کے اندر بے رحمانہ حملہ کیا اور ایک معمر خاتون سمیت 9 فلسطینیوں کو شہید کر دیا جبکہ فلسطینی مقاومتی گروپوں کی مزاحمت متعدد صہیونی زخمی بھی ہوئے۔
-
قم میں شہدائے مقاومت کی تکریم کے عنوان سے تقریب؛
شہداء ہرلحاظ سےپاکیزہ انسان تھے/دشمن سپاہ پاسداران سےان کی کارکردگی کی وجہ سےڈرتے ہیں،آیت اللہ رئیسی
پاکستانی ممتاز عالم دین آیت اللہ رئیسی نے شہدا مقاومت کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے تاکید کی کہ حق اور باطل کا یہ معرکہ ہمیشہ سے رہا ہے اور رہے گا لیکن اس میدان میں کامیابی صرف ان لوگوں کو نصیب ہوتی ہے جنہوں نے تقوائے الہی اختیار کی اور ایک بابصیرت رہبر کی زیر اطاعت متحد رہے۔
-
شہداء کی زندگی قابل فخر ہے اور ان کی موت تو قابل رشک ہے، مفتی گلزار نعیمی
کانفرنس سے خطاب میں معروف پاکستانی سنی عالم دین مفتی گلزار نعیمی نے کہاکہ شہداء کی زندگی قابل فخر ہے اور ان کی موت تو قابل رشک ہے،جسے خدا کی آشنائی حاصل ہو جائے وہ خدا کے لیے اپنی جان کا نذرانہ پیش کرنا فخر سمجھتے ہیں۔
-
شہید قاسم سلیمانی کی برسی کی رات، کرمان گلزار شہداء میں عوام کا سمندر امڈ آیا
کرمان کا گلزار شہدا جنرل شہید قاسم سلیمانی کی شہادت کے ایام کے آخری دنوں میں مختلف عوامی گروہوں، طبقوں اور قومیتوں کی میزبانی کر رہا ہے جو سب کے سب حاج قاسم سلیمانی سے محبت اور عقیدت کے اظہار کے لئے یہاں آئے ہیں۔
-
صوبہ قزوین میں 8 شہداء کی تدفین
صوبہ قزوین کے مختلف شہروں میں مجموعی طور پر 8 گمنام شہدا کو دفنایا گیا۔
-
ایران بھر میں گمنام شہداء کی تشییع جنازہ، " عوام کی بھرپور شرکت، شہداء سے تجدید عہد"+ تصاویر، ویڈیو
ایران بھر میں آٹھ سالہ دفاع مقدس کے شہدا کی تشییع جنازہ کے جلوس نکالے گئے جو آٹھ سالہ ملسط کردہ جنگ کے دوران "بدر" ، "رمضان"، "کربلا 5" اور "کربلا 6" آپریشنز میں شہید ہوئے تھے۔
-
ایرانی شہر یزد میں 15 گمنام شہداء کی تشییع جنازہ
یزد کے انقلابی اور ولائی عوام نے 15 شہدائے گمنام کے پاکیزہ اجساد کو ایئرپورٹ سے امیرچقماق اسکوائر تک تشییع کیا اور یزد کے اس تاریخی اسکوائر میں تعزیتی ریفرنس کے بعد شہداء کو امام زادہ جعفر (ع) میں موجود قبرستان معراج الشہداء لے گئے۔
-
اہواز میں دفاع مقدس کے 111 شہیدوں کی تشییع جنازہ
ایرانی صوبہ خوزستان میں واقع شہر اہواز میں عوام نے آج نماز جمعہ کے بعد کثیر تعداد میں دفاع مقدس کے 111شہیدوں کی تشییع جنازہ میں شرکت کی۔
-
ایرانی صدر کی حالیہ فسادات میں شہید ہونے والے اہلکاروں کے اہل خانہ سے ملاقات؛
دشمن نےحالیہ فسادات میں عوام اور انقلاب کو داعش کی طرز پر نشانہ بنایا، سزاوں پر سختی سےعمل کیاجائےگا
ایرانی صدر نے کہا کہ دشمن نے حالیہ فسادات کے دوران عوام اور انقلاب کو داعش کی طرز پر نشانہ بنایا اور انقلاب سے دشمنی، عناد اور بغض کی انتہا کردی۔ پورے عزم کے ساتھ مجرموں کو ڈھونڈ کر متعلقہ اداروں سے سزا دلوائی جائے گی۔
-
فلسطینی شہداء کے خون کو رائیگاں نہیں جانے دیں گے، حماس
فلسطین کی اسلامی مزاحمتی تحریک حماس کے رہنما اسماعیل رضوان نے صہیونی فوج کے ساتھ جھڑپ میں جنین بٹالین کے دو ارکان کی شہادت پر ردعمل کا اظہار کیا۔
-
اصفہان میں شہداء کی تشییع جنازہ
حالیہ فسادات کے دوران شہید ہونے والے سیکورٹی اہلکاروں کی تشییع جنازہ میں عوام کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ تفصیلات کے مطابق اصفہان میں حالیہ فسادات کے دوران شہید ہونے والے تین سیکورٹی اہلکاروں کی تشییع جنازہ ہوئی جس میں عوام کے بڑی تعداد نے شرکت کی اور اپنی سلامتی کے محافظوں کو خراج عقیدت پیش کیا۔
-
ویڈیو, اصفہان میں حالیہ فسادات کے شہدا کی تشییع جنازہ کے مناظر
حالیہ فسادات کے دوران شہید ہونے والے سیکورٹی اہلکاروں کی تشییع جنازہ میں عوام کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ تفصیلات کے مطابق اصفہان میں حالیہ فسادات کے دوران شہید ہونے والے تین سیکورٹی اہلکاروں کی تشییع جنازہ ہوئی جس میں عوام کے بڑی تعداد نے شرکت کی اور اپنی سلامتی کے محافظوں کو خراج عقیدت پیش کیا۔
-
ایذہ حملے کے شہداء کی تشییع جنازہ
خوزستان کے شہر ایذہ میں گزشتہ روز ہونے والے دہشت گردی کے واقعے کے شہداء کی تشییع جنازہ جمعے کے دن انجام پائی۔
-
صوبہ قم کے 6090 شہداء کی یاد میں قومی کانفرنس
ایران کے شہر قم کی مقدس مسجد جمکران میں صوبہ قم کے 6090 شہداء کی قومی کانفرمس کا انعقاد ہوا۔
-
صوبہ خوزستان کے شہر ایذہ میں شہدا کی تشییع جنازہ + ویڈیو
تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز صوبہ خوزستان کے شہر ایذہ میں ہونے والے دہشت گردی کے واقعے کے شہدا کی تشییع جنازہ ایذہ شہر میں شروع ہوگئی ہے۔ شہدا کے جنازوں میں ہزاروں کی تعداد میں لوگ شریک ہیں۔
-
تہران، جرمن سفارتخانے کے سامنے ایرانی غازیوں اور شہداء کے خاندانوں کا احتجاج
ایران کے حالیہ حالات کے حوالے سے جرمن کے مشکوک اور جانبدارانہ کردار پر اعتراض کے اظہار کے لئے غازیوں اور شہداء کے خاندانوں نے تہران میں جرمن سفارتخانے کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا۔
-
اسلام نے عورت کی گود کو شہداء کی تربیت گاہ قرار دیا، علامہ امین شہیدی
امتِ واحدہ پاکستان کے سربراہ علامہ محمد امین شہیدی نے لاہور کے قومی مرکز میں ”شہید اور شہادت“ کے موضوع پر یونیورسٹی طالبات سےخطاب کیا جس میں انہوں نے شہیدہ پرور کی حیثیت سے معاشرہ کی تشکیل میں عورت کے کردار پر گفتگو کی۔
-
مشہد میں سانحہ شاہ چراغ شیراز کے شہداء کی تشییع جنازہ
شیراز کے دہشت گردانہ حملے میں شہید ہونے والوں کے جلوس جناز ہ میں ہزاروں افراد نے شرکت کی اور دہشت گردی سے نفرت اور بیزاری کا اعلان کیا۔
-
مہر کی خصوصی رپورٹ؛
شہدائے سانحہ شیراز ہزاروں اشکبار آنکھوں کے سامنے سپرد خاک، آج شیراز میں ایران کا دل دھڑک رہا تھا
ہفتے کے روز شاہ چراغ (ع) کے دہشت گردی کے واقعہ کے شہداء کی تدفین ہوگئی، عوام کے مختلف طبقات نے کثیر تعداد میں شرکت کی ، گویا آج شیراز میں ایران کا دل دھڑک رہ تھا۔
-
شیراز، شاہ چراغؑ حملے میں شہید ہونے والے شہداء کی نماز جنازہ ادا کردی گئی
شیراز، شاہ چراغؑ حملے میں شہید ہونے والے شہداء کی نماز جنازہ ادا کردی گئی، تششیع جنازے میں شہر بھر سے لوگوں نے شرکت کی۔