مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، حالیہ صہیونی جارحیت میں شہید ہونے والے 60 سے زائد ایرانی شہریوں کی تہران میں ایک تاریخی اور باشکوہ تشییع جنازہ کی گئی، جس میں مختلف حکومتی و عسکری شخصیات، علمی و سیاسی رہنما اور عوام الناس نے بھرپور شرکت کی۔
ان شہداء میں اعلی فوجی کمانڈر، جوہری سائنس دان، صحافی اور عام شہری شامل تھے، جن میں متعدد خواتین اور بچے بھی تھے۔
صدر ایران ڈاکٹر مسعود پزشکیان، وزیر خارجہ سید عباس عراقچی اور سابق وزیر خارجہ جواد ظریف نے جنازے میں شرکت کی، جب کہ رہبر معظم کے اعلی مشیر علی شمخانی بھی اس عوام کے درمیان موجود تھے۔
تشییع کی رسومات میں سپاہ قدس کے کمانڈر جنرل اسماعیل قاآنی، سابق نائب صدر اسحاق جہانگیری اور سابق اسپیکر حجتالاسلام ناطق نوری بھی جنازے میں شریک ہوئے۔
تجزیہ کاروں کے مطابق حالیہ صہیونی جارحیت نے ایرانی قوم کو ہر سیاسی و فکری اختلاف کے باوجود ایک بار پھر متحد کر دیا ہے۔
آپ کا تبصرہ