23 مئی، 2024، 9:39 AM

تہران میں شہید امیرعبداللہیان کی تشییع جنازہ+ تصاویر، ویڈیو

تہران میں شہید امیرعبداللہیان کی تشییع جنازہ+ تصاویر، ویڈیو

کچھ دیر بعد شہید حسین امیرعبداللہیان کو حضرت عبدالعظیم حسنی (ع) کے مزار سید الکریم کے پاس جب کہ شہید مہدی موسوی کو شبستان امام خمینیؑ میں سپرد خاک کیا جائے گا۔

مہر رپورٹر کے مطابق، شہید حسین امیرعبداللہیان کی نماز جنازہ وزارت خارجہ میں شروع ہوگئی۔

یہ تقریب وزارت خارجہ کے ملکی اور غیر ملکی حکام اور عہیداروں کی موجودگی میں منعقد ہو رہی ہے۔

 امیر عبداللہ کا جسد خاکی ایران کے قومی ترانے کے ساتھ وزارت خارجہ کے پنڈال میں داخل ہوا۔

تہران میں شہید امیرعبداللہیان کی تشییع جنازہ+ تصاویر، ویڈیو

تشییع جنازے میں ملکی اور غیر ملکی حکام اور عہدیداران شریک ہے۔

تشییع جنازہ میں ایٹمی توانائی کی تنظیم کے سربراہ محمد اسلامی، اسلامی کونسل کے سابق سربراہ علی لاریجانی، ایٹمی توانائی کی تنظیم کے سابق سربراہ علی اکبر صالحی، ایران کے سابق وزیر خارجہ محمد جواد ظریف اور ملک کے متعدد موجودہ اور سابق حکام نے شریک ہیں۔

تہران میں شہید امیرعبداللہیان کی تشییع جنازہ+ تصاویر، ویڈیو

شہید "حسین امیرعبداللہیان" کی نماز جنازہ میں یہودی ربیوں کی شرکت

تہران میں شہید امیرعبداللہیان کی تشییع جنازہ+ تصاویر، ویڈیو

تشییع جنازے میں پارلیمنٹ کے اسپیکر محمد باقر قالیباف کی شرکت

تہران میں شہید امیرعبداللہیان کی تشییع جنازہ+ تصاویر، ویڈیو

ہم ایک انتہائی فعال سفارت کار سے محروم ہو گئے ہیں

محمود واعظی نے شہید امیرعبداللہیان کی تشییع جنازے کے موقع پر مہر رپورٹر کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ شہید امیرعبداللہیان اعلیٰ شخصیت کے حامل تھے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہم ایک انتہائی فعال سفارت کار سے محروم ہو گئے ہیں۔

قائم مقام وزیر خارجہ علی باقری  نے بھی مہر رپورٹر کے ساتھ ایک انٹرویو میں کہا کہ شہداء کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے غیر ملکی وفود کی ایران میں موجودگی ہمسایہ پالیسی کی ترقی اور کامیابی کی علامت ہے۔ 

کاظمی قومی: ہم ایک انقلابی وزیر سے محرم ہوگئے ہیں

افغانستان میں ایران کے سفیر کاظمی قومی نے شہید امیر عبداللہیان کی نماز جنازہ کے موقع پر مہر کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران کی سفارت کاری اور خارجہ پالیسی آج ایک انقلابی وزیر سے محروم ہوگئی۔

شاہ عبدالعظیم (ع) کے حرم میں شہید حسین امیرعبداللہیان اور شہید سید مہدی موسوی کی قبروں کی جگہ تعیین کی گئی ہے۔

کچھ دیر بعد شہید حسین امیرعبداللہیان کو حضرت عبدالعظیم حسنی (ع) کے مزار سید الکریم کے پاس جب کہ شہید مہدی موسوی کو شبستان امام خمینی میں سپرد خاک کیا جائے گا۔

حجۃ الاسلام قمی: شہید امیر عبداللہیان ایران اور انقلاب کے سپاہی تھے

رہبر معظم کے دفتر کے بین الاقوامی مواصلات کے نائب سربراہ حجت الاسلام محسن قمی نے کہا کہ ہم اپنے شہید وزیر کے جسد خاکی کو الوداع کہنے کے لیے یہاں جمع ہوئے۔ یہ اجتماع وزارت خارجہ میں شہید عزیز کے طرز عمل سے سیکھنے کے لیے جمع ہوا ہے۔ اے امیر ہم تجھے سلام کہنے کے لیے جمع ہوئے ہیں۔ آپ کے دکھی دل کو سلام۔۔۔۔۔۔۔۔۔

تہران میں شہید امیرعبداللہیان کی تشییع جنازہ+ تصاویر، ویڈیو

وزیر خارجہ شہید عبد اللہیان کی تشییع جنازہ میں عوام کا ازدحام

زیر نظر ویڈیو میں تہران کے علاقے رے میں وزیر خارجہ شہید امیر عبد اللہیان کی تشییع جنازہ میں ہزاروں عقیدت منددوں اور سوگواروں کی بے مثال شرکت کا مشاہدہ کریں۔

News ID 1924223

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha