23 مئی، 2024، 9:32 AM

عرب امارات کے وزیرخارجہ کی وزارت خارجہ آمد

عرب امارات کے وزیرخارجہ کی وزارت خارجہ آمد

عرب امارات کے وزیرخارجہ نے وزارت خارجہ میں ایرانی وزارت خارجہ کے سربراہ سے ملاقات کی اور تعزیت پیش کی۔

مہر خبررساں ایجنسی کے مطابق، متحدہ عرب امارات کے وزیرخارجہ نے تہران میں ایرانی وزارت خارجہ کا دورہ کیا اور علی باقری کے ساتھ ملاقات کی۔

عرب امارات کے وزیرخارجہ نے ایرانی وزارت خارجہ میں شہید وزیرخارجہ عبداللہیان کے لئے فاتحہ خوانی کی۔

اس موقع پر علی باقری کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے صدر شیخ محمد بن زائد النہیان اور وزیراعظم شیخ محمد بن راشد المکتوم کی جانب سے ایرانی حکومت اور عوام کو تعزیت پیش کی۔

انہوں نے دونوں ملکوں کے درمیان برادارنہ تعلقات کو مزید بڑھانے پر تاکید کی۔

ملاقات کے دوران ایرانی وزارت خارجہ کے سربراہ علی باقری نے عرب امارات کے وزیرخارجہ کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ دونوں ممالک کو باہمی تعلقات کی راہ میں درپیش چلینجز سے نبردآزما ہوتے ہوئے مختلف شعبوں میں روابطہ کو فروغ دینے کی ضرورت ہے۔

News ID 1924224

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha