28 جون، 2025، 10:31 AM

شہداء کے خون نے ہدف کی سمت ہماری پیش قدمی کو مزید تیز کردیا، سربراہ ایرانی عدلیہ

شہداء کے خون نے ہدف کی سمت ہماری پیش قدمی کو مزید تیز کردیا، سربراہ ایرانی عدلیہ

ایرانی چیف جسٹس حجت الاسلام اژہ ای نے شہداء اقتدار کی تشییع جنازہ کے موقع پر کہا کہ شہداء کے پاک خون نے قوم کو اپنے ہدف کی جانب پیش قدمی تیز کرنے کا حوصلہ دیا۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایرانی عدلیہ کے سربراہ حجت الاسلام غلام حسین محسنی اژه‌ای نے شہداء اقتدار کی تشییع جنازہ کے موقع پر کثیر تعداد میں عوامی شرکت کو سراہتے ہوئے کہا کہ ملت ایران نے اپنی شرکت سے یہ پیغام دیا ہے کہ شہداء کا خون رائیگاں نہیں جائے گا، بلکہ یہ ہمارے مقاصد کی جانب پیش قدمی میں مزید تیزی کا باعث بنے گا۔

حجت الاسلام اژه‌ای نے بین الاقوامی جوہری توانائی ایجنسی پر بھی کڑی تنقید کرتے ہوئے کہا کہ جب یہ ادارہ دشمنوں کی ہاں میں ہاں ملائے، تو اس کے ساتھ ماضی کے طرز پر تعاون جاری رکھنا ممکن نہیں۔

انہوں نے صہیونی حکومت اور امریکا کے مستقبل کے بارے میں کہا کہ یقینی طور پر غاصب صہیونی حکومت اور مجرم امریکہ زوال پذیر ہوں گے۔ جو چیز باقی رہے گی، وہ فقط مردانگی، استقامت اور حق کا پرچم ہوگا۔

News ID 1933954

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha