3 ستمبر، 2026، 7:22 PM

سیریک کے مظلوم شہداء کا پاک خون رائیگاں نہیں جائے گا، جنرل احمد وحیدی

سیریک کے مظلوم شہداء کا پاک خون رائیگاں نہیں جائے گا، جنرل احمد وحیدی

سپاہ پاسدارانِ انقلابِ اسلامی کے کمانڈر انچیف نے ایک پیغام میں کہا ہے کہ کوہستک کے مظلوم شہداء کا پاک خون ہرگز رائیگاں نہیں جائے گا اور اس جارحیت کے ذمہ داروں اور اس کے احکامات دینے والوں کا گریبان پکڑ کر رہے گا۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، سپاہ پاسدارانِ انقلابِ اسلامی کے کمانڈر انچیف میجر جنرل احمد وحیدی نے ایک پیغام جاری کرتے ہوئے گزشتہ روز صوبۂ ہرمزگان کے شهرستان سیریک کے علاقے کوہستک میں ایک شادی کی تقریب پر امریکی افواج کے فضائی حملے کی شدید مذمت کی اور اس حملے میں ہونے والی شہادتوں پر اظہارِ تعزیت کیا ہے۔

سپاہ پاسدارانِ انقلاب کے کمانڈر ان چیف نے بدھ کے روز جاری کیے گئے اپنے پیغام میں، اس جارحیت کے مختلف پہلوؤں کی جانب اشارہ کرتے ہوئے اسے امریکی حکومت کی جانب سے دہشت گردانہ اور انسانیت سوز اقدام قرار دیا، جس کا مقصد ایرانی قوم کی زندگی سے خوشی و مسرت ختم کرنا اور بے گناہ شہریوں میں خوف و ہراس پیدا کرنا تھا۔

میجر جنرل وحیدی نے شہداء کے سوگوار خاندانوں سے مخاطب کرتے ہوئے اس بات پر زور دیا کہ ان مظلوم شہداء کا پاک خون ہرگز رائیگاں نہیں جائے گا اور اس جارحیت کے ذمہ داروں اور اسے انجام دینے کے احکامات دینے والوں کو اس کی قیمت چکانا ہوگی۔

انہوں نے یہ بیان کرتے ہوئے کہ سپاہ پاسدارانِ انقلابِ اسلامی اور دیگر مسلح افواج ان عزیزوں اور اسلامی ایران کی سربلندی کے لیے جان قربان کرنے والے دیگر شہداء کے خون کی حرمت کے محافظ ہیں؛ ملک میں امن و سلامتی برقرار رکھنے پر زور دیا۔

واضح رہے کہ سرکاری ذرائع کے مطابق اس حملے میں بندر کوہستک کے ایک رہائشی مکان کو نشانہ بنایا گیا۔ اب تک چار ایرانی شہریوں کی شہادت کی تصدیق ہو چکی ہے، جن میں ایک چار سالہ بچہ بھی شامل ہے، جبکہ 70 سے زائد افراد زخمی ہوئے ہیں۔

ہرمزگان کے گورنر نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر اس واقعے کو بین الاقوامی قوانین کی کھلی خلاف ورزی اور جنگی جرم قرار دیا۔

News ID 1941104

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha