3 ستمبر، 2026، 5:20 PM

ایرانی خاتون کی جانب سے میزائل صنعت کی حمایت کے لیے 8 کروڑ تومان کا عطیہ

ایرانی خاتون کی جانب سے میزائل صنعت کی حمایت کے لیے 8 کروڑ تومان کا عطیہ

ایرانی شہر خرم آباد کی ایک خاتون نے حالیہ امریکی حکام کے بیانات کے ردِعمل میں سپاہ پاسدارانِ انقلاب کی میزائل اور ایرو اسپیس صنعت کی حمایت کے لیے 8 کروڑ تومان عطیہ کیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ مطابق، امریکی وزیرِ خزانہ کے ایران کے سامنے موجود ممکنہ راستوں سے متعلق حالیہ گستاخانہ بیانات اور واشنگٹن کی جانب سے اقتصادی دباؤ جاری رکھنے پر زور دیے جانے کے بعد، خرم آباد سے تعلق رکھنے والی ایک عظیم خاتون نے سپاہ پاسدارانِ انقلابِ اسلامی کی میزائل اور ایرو اسپیس صنعت کی حمایت کے لیے 8 کروڑ تومان مختص کیے ہیں۔

صوبۂ لُرستان سے تعلق رکھنے والی اس خاتون نے بسیج خبررساں ایجنسی کے لُرستان دفتر میں حاضر ہو کر یہ رقم سپاہ پاسداران کی میزائل اور ایرو اسپیس صنعت کی حمایت کے لیے عطیہ کی۔

امریکی وزیرِ خزانہ کے بیانات کے ساتھ اس اقدام کا ایک ہی وقت میں سامنے آنا، واشنگٹن کی دھمکی اور دباؤ کی پالیسی کے ردِعمل کی ایک مختلف تصویر پیش کرتا ہے؛ ایسی تصویر جس میں ایک ایرانی شہری نے اپنی ذاتی جمع پونجی کا ایک حصہ مختص کرکے ملک کی دفاعی صلاحیت اور میزائل صنعت سے اپنی حمایت کا اظہار کیا ہے۔

News ID 1941098

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha