مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، بحری نقل و حرکت سے متعلق اعداد و شمار فراہم کرنے والی کمپنی کیپلر کے مطابق گزشتہ روز صرف 6 مال بردار بحری جہاز آبنائے ہرمز سے گزرے۔
رپورٹ کے مطابق آبنائے ہرمز سے گزرنے والے بحری جہازوں میں گیس کی ترسیل کے لیے استعمال ہونے والے دو بڑے بحری جہاز بھی شامل تھے۔
آبنائے ہرمز میں بحری آمدورفت میں اس نمایاں کمی کے دوران امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دعویٰ کیا ہے کہ واشنگٹن ایران کے ساتھ بہت اچھے نتائج حاصل کرنے کی جانب بڑھ رہا ہے۔ ٹرمپ نے یہ بھی دعوی کیا کہ امریکا اس وقت آبنائے ہرمز پر کنٹرول رکھتا ہے۔
امریکی صدر نے اس سے قبل بدھ کے روز بھی کہا تھا کہ ایران کے خلاف نئی فوجی کارروائی طویل نہیں ہوگی۔
آپ کا تبصرہ