3 ستمبر، 2026، 5:22 PM

ٹرمپ کی جارحیت نے عالمی اداروں کو بے اثر کر دیا ہے، ڈاکٹر محمد مخبر

ٹرمپ کی جارحیت نے عالمی اداروں کو بے اثر کر دیا ہے، ڈاکٹر محمد مخبر

رہبرِ انقلاب کے مشیر اور معاون نے کہا ہے کہ ٹرمپ کے جرائم نے بین الاقوامی اداروں کو مکمل طور پر بے اثر کر دیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ مطابق، رہبرِ انقلابِ اسلامی کے مشیر و معاون ڈاکٹر محمد مخبر نے گزشتہ شب امریکہ کی جانب سے ایران کے مختلف علاقوں پر وحشیانہ حملوں، بالخصوص سیریک میں شادی کی تقریب پر ہونے والے ناقابلِ معافی جرم کے نتیجے میں معصوم بچوں کی شہادت پر ردِعمل کا مظاہرہ کرتے ہوئے میں اپنے سوشل میڈیا کے اکاؤنٹ پر لکھا ہے کہ جنیوا کنونشنز کی خلاف ورزی اب محض ایک قانونی اصطلاح نہیں رہی، بلکہ میناب کے اسکول کی کرسیوں پر بہنے والا خون، لامرد کے اسپورٹس ہال کی راکھ اور سیریک میں خون میں رنگی ہوئی شادی کی محفل ہے۔

انہوں نے ایک سوالیہ انداز میں مزید لکھا ہے کہ ان تینوں شہروں میں مغربی انسانی حقوق دفن ہو گئے۔ کیا عالمی ادارے زندہ ہیں؟ ٹرمپ کی جارحیت میں سے ایک جارحیت یہ بھی ہے کہ اس نے ان عالمی اداروں کو مکمل طور پر بے اثر کر دیا ہے۔

News ID 1941099

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha