مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، جمعرات کی شام شهرستان سیریک کے علاقے شہر کوہستک میں رہائشی مکان اور شادی کی تقریب پر ہونے والے امریکی بزدلانہ حملوں میں شہید ہوئے شہداء کی تشییعِ جنازہ، شہر کے عوام کی پُرجوش شرکت کے ساتھ منعقد ہوئی۔
شہداء میں کم سن امیر محمد کریمی بھی شامل ہیں، جن کی شہادت ایرانی عوام اور بالخصوص ہرمزگان کے عوام کے خلاف امریکی جارحیت کا ایک واضح ثبوت ہے۔
واضح رہے یہ پہلا موقع نہیں ہے کہ امریکی دہشت گرد فوج نے ہرمزگان میں کسی رہائشی مکان کو نشانہ بنایا ہو۔ کچھ عرصہ قبل بھی اس نے قشم میں ایک رہائشی مکان پر حملہ کیا تھا، جس کے نتیجے میں ایک ہی خاندان کے تین افراد شہید ہوگئے تھے۔ شہید ہونے والوں میں دو سالہ بچہ اور اس کے والدین شامل تھے۔
آپ کا تبصرہ