مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ٹرمپ نے اپنے ہمسایہ ممالک کے خلاف جارحانہ پالیسی جاری رکھتے ہوئے کینیڈین وزیرِ اعظم کو دھمکی دی ہے۔
رپورٹ کے مطابق، ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’’ٹروتھ سوشل‘‘ پر کینیڈین وزیرِ اعظم مارک کارنی کو خبردار کرتے ہوئے لکھا ہے کہ کینیڈا کے سیاست دانوں، بالخصوص وزیرِ اعظم کارنی کی جانب سے ڈونلڈ جے ٹرمپ کو دشمن قرار دینا اس وقت ان کے لیے بہت فائدہ مند ہے۔
ٹرمپ نے مزید کہا کہ لیکن جس دن ان کی معیشت تباہ ہو جائے گی، اس وقت یہ طرزِ عمل ان کے سیاسی مستقبل کے لیے تباہ کن ثابت ہوگا؛ اس سے بھی بدتر جو کچھ اب تک کسی کینیڈین سیاست دان کے ساتھ پیش آیا ہے۔ بس انتظار کریں اور دیکھتے جائیں!
آپ کا تبصرہ