3 ستمبر، 2026، 11:45 PM

سیریک سانحے نے ایک مرتبہ پھر امریکی سجی سنوری ہوئی درندگی کو ثابت کر دیا، آیت اللہ آملی

سیریک سانحے نے ایک مرتبہ پھر امریکی سجی سنوری ہوئی درندگی کو ثابت کر دیا، آیت اللہ آملی

مجمع تشخیص مصلحت نظام کے سربراہ نے سوشل میڈیا پر جاری ایک پیغام میں امریکہ کی فوجی جارحیت اور سیریک کے بے گناہ عوام پر کیے گئے مجرمانہ حملے پر ردِعمل ظاہر کیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی کے مطابق، آیت اللہ آملی لاریجانی نے لکھا ہے کہ سیریک پر کی جانے والی جارحیت اور بے دفاع خواتین اور بچوں کا قتل، امریکہ کی درندگی اور اس کی فریب کارانہ سرشت کا مظہر ہے، جس نے انسانی حقوق کے علمبردار بننے والوں کی بے شرمی اور خباثت کا پردہ چاک کر دیا ہے۔

انہوں نے مزید لکھا ہے کہ اس ثابت شدہ جنگی جرم نے واضح کر دیا کہ ان کی نام نہاد تہذیب، سنوری ہوئی درندگی کے سوا کچھ نہیں۔

مجمع تشخیص مصلحت نظام کے سربراہ نے اس بات پر زور دیا کہ بلاشبہ، اس خونریزی کی رسوائی ہمیشہ ان تمام لوگوں کے لیے باعثِ ننگ رہے گی جو اس جرم کے مرتکب اور اس کے حامی ہیں۔

News ID 1941110

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha