3 ستمبر، 2026، 10:49 PM

ٹرمپ کے آبنائے ہرمز کے بارے میں مضحکہ خیز بیانات بدستور جاری

ٹرمپ کے آبنائے ہرمز کے بارے میں مضحکہ خیز بیانات بدستور جاری

ایران کے خلاف فوجی اور اقتصادی محاذوں پر شکست سے دوچار امریکی صدر نے آبنائے ہرمز کے حوالے سے ایک نیا خواب دیکھتے ہوئے کہا ہے کہ ممکنہ طور پر شام کو آبنائے ہرمز کا متبادل بنایا جا سکتا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، امریکی صدر نے ایران کے خلاف فوجی اور اقتصادی جنگ کے محاذوں پر ناکامی کے بعد آبنائے ہرمز کے بارے میں اپنی نئی خیالی منصوبہ بندی کا اظہار کیا ہے۔

اس رپورٹ کے مطابق، ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹروتھ سوشل پر آبنائے ہرمز کی ممکنہ جگہ شام کے استعمال سے متعلق ایک رپورٹ پر خوشی کا اظہار کیا ہے۔

ٹرمپ نے واشنگٹن پوسٹ کی ایک رپورٹ کا لنک شیئر کیا، جس کی سرخی تھی: شام آبنائے ہرمز کا متبادل بننے کا ارادہ رکھتا ہے۔ اس پر ٹرمپ نے ٹروتھ سوشل پر لکھا ہے کہ یہ بہت شاندار ہے۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے آبنائے ہرمز سے گزرنے والے تیل کی مقدار کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ جو پہلے 20 ملین بیرل یومیہ تھی، اب اس کے دعوے کے مطابق، 18 ملین بیرل یومیہ رہ گئی ہے۔ 

ٹرمپ نے ٹروتھ سوشل پر ایک پیغام میں دعویٰ کیا ہے کہ آبنائے ہرمز سے تیل کی ترسیل معمول کی حالت میں واپس آ گئی ہے۔

News ID 1941105

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha