مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایران اور صہیونی حکومت کے درمیان 12 روزہ جنگ میں ملک اور قوم کا دفاع کرتے ہوئے جام شہادت نوش کرنے والے شہداء اقتدار کی یاد میں ایک یادگار تقریب تہران میں مصلائے امام خمینی میں منعقد ہوئی، جس میں عام شہریوں کے علاوہ جنرل موسوی سمیت ملک کے اہم فوجی اور سول حکام نے شرکت کی۔
تقریب کے شرکاء نے اسرائیل کی جانب سے ایران پر دہشتگردانہ حملے اور 12 روزہ جنگ کے دوران شہید ہونے والے شہداء کو خراج تحسین پیش کیا اور ملک کی مسلح افواج کی بہادری اور قربانیوں کو سراہا۔
تقریب کے دوران شہداء کی یاد تازہ کرتے ہوئے ان کی قربانیوں کو ہمیشہ یاد رکھنے اور ملکی دفاع کا عزم ظاہر کیا گیا۔
آپ کا تبصرہ