26 مئی، 2025، 12:15 PM

ایرانی وارشپ زاگرس کو نشانہ بنانے میں ناکامی پر امریکی بحریہ کے 8 افسران برطرف

ایرانی وارشپ زاگرس کو نشانہ بنانے میں ناکامی پر امریکی بحریہ کے 8 افسران برطرف

ایرانی بحریہ کے سربراہ ایڈمرل شہرام نے کہا ہے کہ صدر ٹرمپ کے حکم کے باوجود امریکی بحریہ ایرانی وارشپ زاگرس کو نشانہ بنانے میں ناکام رہی۔

مہر خبررساں ایجنسی کے مطابق، ایرانی بحریہ کے سربراہ نے انکشاف کیا ہے کہ امریکی صدر نے ایرانی وارشپ کو نشانہ بنانے میں ناکامی پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے اپنی نیوی کے آٹھ اعلی افسران کو برطرف کردیا۔

ایڈمرل شہرام ایرانی نے خرمشہر کی آزادی کی سالگرہ کے موقع پر بحری کمانڈوز کی ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا امریکی صدر نے دعوی کیا تھا کہ بحیرہ احمر میں ایرانی جنگی جہاز زاگرُس کو نشانہ بنایا گیا ہے، لیکن چند روز بعد جہاز کی موجودگی کے شواہد سامنے آنے پر انہیں شدید سبکی کا سامنا کرنا پڑا۔

انہوں نے مزید کہا کہ یہ پہلا موقع ہے کہ کسی امریکی صدر نے اپنی نیوی کے سینیئر افسران کو ’احمق‘ قرار دیا اور کہا کہ تم احمق لوگ ایک تیسری دنیا کے ملک کے جہاز کو بھی شناخت نہ کرسکے۔

ایرانی نیول چیف کے بقول اب تک امریکی بحریہ کے ایڈمرل سطح کے 8 افسران کو برطرف کیا جاچکا ہے، جو اس ناکامی کے براہ راست ذمہ دار سمجھے گئے۔

انہوں نے کہا کہ یہ کامیابی صرف ایرانی فوجی افسروں اور سپاہیوں کی مرہونِ منت نہیں، بلکہ شہداء کے خون اور ان کے اہلِ خانہ کی قربانیوں کا نتیجہ ہے، جنہوں نے ایران کو عالمی سطح پر ایک طاقتور ملک کی حیثیت دلوائی۔

اپنے خطاب کے اختتام پر انہوں نے خرمشہر کی آزادی میں حصہ لینے والے کمانڈوز اور شہداء کے اہلِ خانہ کو خصوصی مبارکباد پیش کی اور اس بات پر زور دیا کہ ہمیں کبھی نہیں بھولنا چاہیے کہ آج ہم جہاں کھڑے ہیں، وہ قربانیوں اور استقامت کی ایک طویل داستان کا نتیجہ ہے۔

News ID 1932962

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha