28 جون، 2025، 9:57 PM

شہداء کی تشییع میں کثیر تعداد میں شرکت پر جنرل موسوی کا عوام سے اظہار تشکر

شہداء کی تشییع میں کثیر تعداد میں شرکت پر جنرل موسوی کا عوام سے اظہار تشکر

ایرانی چیف آف جنرل سٹاف جنرل موسوی نے شہداء اقتدار کی تشییع جنازہ میں بڑی تعداد میں شرکت ایرانی عوام کا شکریہ ادا کیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایرانی مسلح افواج کے چیف آف جنرل اسٹاف، میجر جنرل سید عبدالرحیم موسوی نے ایک پیغام میں شہداء اقتدار کی عظیم الشان تشییع جنازہ میں ایرانی عوام کی بھرپور اور پُرجوش شرکت پر شکریہ ادا کیا ہے۔

اپنے تحریری پیغام میں انہوں نے کہا کہ شہداء اقتدار کی تشییع جنازہ میں غیور، بیدار اور وقت شناس عوام کی پرجوش شرکت اس امر کا زندہ ثبوت ہے کہ ملت ایران ہمیشہ کی طرح ثابت قدم ولایت‌مدار اور شہداء کے راستے کی وارث ہے۔

جنرل موسوی نے شہداء کے لواحقین سے دلی تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے ان کے لیے صبر، اور زخمیوں و متاثرین کے لیے شفاء و عافیت کی دعا کی۔

News ID 1933971

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha