17 اکتوبر، 2024، 12:50 PM

شہید القدس جنرل نیلفروشان کو گلزار شہداء اصفہان میں سپرد خاک کردیا گیا

شہید القدس جنرل نیلفروشان کو گلزار شہداء اصفہان میں سپرد خاک کردیا گیا

گلزار شہداء اصفہان میں شہید راہ قدس جنرل نیلفروشان کے جسد خاکی کو سوگواروں اور شہداء کے اہل خانہ کی موجودگی میں سپرد خاک کیا گیا۔

مہر نیوز رپورٹر کے مطابق، کچھ دیر پہلے شہداء کے خاندان اور ہزاروں سوگواروں کی موجودگی میں شہید راہ قدس "جنرل عباس نیلفروشان" کے جسد خاکی کی تدفین عمل میں لائی گئی۔

شہید سید حسن نصراللہ کے ہمراہ شہید ہونے والے ایرانی جنرل شہید عباس نیلفروشان کا جسد خاکی کربلا، نجف، تہران، قم اور مشہد میں تشییع جنازہ کے بعد تدفین کے لئے اصفہان پہنچا دیا گيا ہے جہاں عوام کی بہت بڑی تعداد ان کی تشییع جنازہ میں شریک کی۔

تشییع جنازہ میں لوگوں نے وسیع پیمانے پر شرکت کرتے ہوئے شہید نیلفروشان کی شخصیت کو خراج عقیدت پیش کیا۔

حزب اللہ لبنان کے سربراہ سید حسن نصراللہ کے ساتھ شہید ہونے والے لبنان میں اسلامی جمہوریہ ایران کے اعلی مشیر شہید جنرل عباس نیلفروشان کو آج ان کے آبائی شہر اصفہان میں تشییع جنازہ کے بعد سپرد خاک کیا گیا۔

News ID 1927476

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha