15 اپریل، 2025، 8:11 PM

ٹرمپ کی ہرزہ سرائی امریکی افواج کی ناکامی کو ظاہر کرتی ہے، یمنی رہنما

ٹرمپ کی ہرزہ سرائی امریکی افواج کی ناکامی کو ظاہر کرتی ہے، یمنی رہنما

یمن کی انصار اللہ کے رکن نے صنعاء کے خلاف امریکی صدر کے بیانات پر سخت ردعمل کا اظہار کیا۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، یمن کی تحریک انصاراللہ کے سیاسی دفتر کے رکن حزام الاسد نے ایکس پلیٹ فارم پر یمن کے خلاف ٹرمپ کی ہرزہ سرائی پر شدید ردعمل کا اظہار کیا۔

انہوں نے کہا کہ گزشتہ روز یمن کے خلاف ٹرمپ کی ہرزہ سرائی خطے میں صیہونی رژیم اور امریکی استکبار کی عسکری شکست پر ان کی بوکھلاہٹ کو ظاہر کرتی ہے۔

 حزام الاسد نے مزید کہا کہ ٹرمپ کا بیان امریکی فوج کی بے بسی کو ظاہر کرتا ہے جو غزہ کی حمایت میں یمنی افواج کی کارروائیوں کو روکنے میں مکمل طور پر ناکام رہی ہے۔

انہوں نے زور دے کر کہا کہ یمنی فوج کی فلسطینیوں کی حمایت میں امریکی بحری بیڑے اور صیہونی رژیم کے خلاف انتقامی کاروائیاں جاری رہیں گی۔

News ID 1931882

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha