30 اپریل، 2025، 11:33 AM

پاکستان بھارت کشیدگی، گلگت اور اسکردو کیلئے تمام پروازیں منسوخ

پاکستان بھارت کشیدگی، گلگت اور اسکردو کیلئے تمام پروازیں منسوخ

پاکستانی میڈیا کے مطابق ممکنہ بھارتی حملے کے خدشات کے پیش نظر پاکستان ایئر اسپیس کی کڑی نگرانی کی جارہی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ایکسپریس نیوز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ اس حوالے سے سیکورٹی کے پیش نظر ایئر ٹریفک کنٹرول کو نئی ہدایت جاری کردی گئی ہیں۔

ذرائع کے مطابق پاکستانی فضائی حدود سے گزرنے والی غیر ملکی پروازوں کی بھی نگرانی شروع کردی گئی ہے، خصوصی طور پر بھارت سے آنے والی غیر ملکی پروازوں کی کڑی نگرانی جاری ہے۔

مشکوک پروازوں کی خصوصی اجازت اعلیٰ سطح پر ملنے کی بعد دینے کی ہدایت کی گئی ہے جبکہ سیکیورٹی وجوہات کی بنا پر گلگت اور اسکردو کیلئے آج آپریٹ ہونے والی تمام پروازیں منسوخ کردی گئی ہیں۔

News ID 1932294

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha