30 اپریل، 2025، 11:10 AM

سپاہ پاسداران انقلاب کی نئی تیز رفتار میزائل بردار کشتی کی رونمائی

سپاہ پاسداران انقلاب کی نئی تیز رفتار میزائل بردار کشتی کی رونمائی

سپاہ پاسداران انقلاب نے ایک نئی تیز رفتار میزائل بردار کشتی کی رونمائی کی ہے جس کی رفتار 116 ناٹ ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کی بحریہ نے ایک نئی تیز رفتار میزائل بردار کشتی تیار کرلی ہے جو 116 ناٹ یعنی تقریباً 215 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چلنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔

سپاہ پاسداران کی بحریہ کے کمانڈر ریئر ایڈمرل علی رضا تنگسیری نے اس رونمائی کا اعلان کرتے ہوئے بتایا کہ یہ میزائل بردار کشتی نے تجربات کے تمام تکنیکی مراحل کامیابی سے طے کرلیے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہم نے ایک ایسی میزائل بردار کشتی تیار کی ہے جو 116 ناٹ کی رفتار سے سفر کرسکتی ہے، جو تقریبا 215 کلومیٹر فی گھنٹہ بنتی ہے۔ یہ کشتی تمام تکنیکی اور خصوصی آزمائشوں میں کامیاب رہی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ سپاہ پاسداران کی بحریہ میں ہم اپنے بحری جہاز، میزائل، ڈرون اور زیر آب نظام ملکی سطح پر خود تیار کرتے ہیں۔

خطے میں سلامتی کو یقینی بنانے کے عزم کا اظہار کرتے ہوئے ایڈمرل تنگسیری نے کہا کہ ہم دن رات خلیج فارس کی سیکورٹی کو یقینی بنانے کے لیے کام کرتے ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ اسلامی انقلاب سے قبل ایران خود سے ماہی گیری کی ایک چھوٹی کشتی بھی تیار کرنے کے قابل نہیں تھا اور امریکی کمپنیاں یہ کام انجام دیتی تھیں۔ آج ہم نے شہید سلیمانی کلاس کا جدید ترین بحری جہاز تیار کیا ہے جو مسلسل 5,000 میل کھلے سمندر میں سفر کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

News ID 1932292

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha