14 مارچ، 2023، 3:56 PM

سپاہ پاسداران کا اپنی جنگی کشتیوں کی رفتار 110 ناٹ "200 کلومیٹر فی گھنٹہ" تک لے جانے کا اعلان

سپاہ پاسداران کا اپنی جنگی کشتیوں کی رفتار 110 ناٹ "200 کلومیٹر فی گھنٹہ" تک لے جانے کا اعلان

سپاہ پاسداران کی بحریہ کے سربراہ نے یہ بتاتے ہوئے کہ اس وقت ان کی تیز رفتار جنگی کشتیوں کی رفتار 90 ناٹ ہے جو کہ 170 کلومیٹر فی گھنٹہ کے برابر ہے، مزید کہا کہ مستقبل میں سپاہ پاسداران کی جنگی کشتیوں کی رفتار 110 ناٹ یعنی 200 کلومیٹر فی گھنٹہ تک پہنچ جائے گی۔

مہر خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، سپاہ پاسداران انقلاب کی بحریہ کے سربراہ ریئر ایڈمرل علیرضا تنگسیری نے ان خیالات کا اظہار پیر کو ایک ٹی وی پروگرام کے دوران کیا۔

ایڈمرل تنگسیری نے کشتی سازی کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ شہید سلیمانی کلاس کے دو مزید جہاز زیر تعمیر ہیں، ایک شہید حسن باقری کے نام پر اور دوسرا شہید صیاد شیرازی کے نام پر، جن میں سے ایک وزارت دفاع اور دوسرا سپاہ پاسداران کی نیوی نے بنایا ہے۔

انہوں نے یہ بتایا کہ شہید باقری کشتی تیار ہوچکی ہے اور اسے رواں سال میں منظر عام پر لایا جائے گا۔ یہ کشتی 150 کلومیٹر کے فاصلے تک دشمن کے جنگی طیاروں کا مقابلہ کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔

انہوں نے حال ہی میں بحری بیڑے میں شامل کیے گئے نئے بحری جہاز شہید مہدوی کے بارے میں کہا کہ شہید مہدوی جنگی امدادی جہاز میں 300 سے 750 کلومیٹر تک مار کرنے والے کروز میزائلوں سے لیس ہے۔ اس میں سپہر-7 عمودی لانچ ڈرون بھی ہیں جن کی پرواز کا دورانیہ 8 گھنٹے اور رینج 200 کلومیٹر ہے۔ اسی طرح یہ جہاز 1300 کلومیٹر کی رینج والے کامیکاز﴿خود کش﴾ ڈرون سے بھی لیس ہے اور 5 ہیلی کاپٹر بھی لے جا سکتا ہے۔ 

2,100 ٹن وزنی یہ جہاز جس کی لمبائی 240 میٹر اور چوڑائی 27 میٹر ہے، تھری ڈی مرحلہ وار ریڈار اور انتہائی جدید الیکٹرونک وارفیئر ٹیلی کمیونیکیشن سسٹم سے لیس ہے۔

ایڈمرل تنگسیری نے اپنے گفتگو کے دوران ایک اور جگہ کہا کہ سپاہ پاسداران کی نیوی کی طارق کلاس کشتیوں کو 180 کلومیٹر کی رینج والے میزائلوں سے مسلح کیا گیا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ یہ مقامی طور پر ڈیزائن اور تیار کی گئی یہ کشتیاں 60 ناٹ کی رفتار سے سفر کرتے ہوئے اپنے میزائل فائر کرسکتی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ عاشورا کلاس کی کشتیوں پر کوثر 200 میزائل نصب کیے گئے ہیں جبکہ عمودی لانچنگ میزائل نواب کو ذوالفقار کلاس کی کشتیوں پر نصب کیا گیا ہے جن کی رفتار 70 ناٹس ہے۔ ایڈمرل تنگسیری کا کہنا تھا ان کشتیوں پر 4 نواب میزائل نصب ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ شہید سلیمانی بحری جہاز پر نواب اور صیاد3 میزائل نصب کیے گئے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ صیاد 3 میزائلوں کی رینج 150 کلو میٹر ہے۔ 

سپاہ پاسداران کی بحریہ کے سربراہ نے جنگی کشتیوں کی رفتار کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ اس وقت سپاہ پاسداران کی تیز رفتار جنگی کشتیوں کی رفتار 90 ناٹ ہے جو 170 کلومیٹر فی گھنٹہ کے برابر ہے۔ انہوں نے کہا کہ ان کشتیوں پر 120 کلومیٹر تک مار کرنے والے نصیر کروز میزائل نصب کیے گئے ہیں اور مستقبل میں سپاہ پاسداران کی کشتیوں کی رفتار 110 ناٹس یعنی 200 کلومیٹر فی گھنٹہ تک پہنچ جائے گی۔

انہوں نے کہا کہ ہمارے پاس بغیر پائلٹ کی کشتیاں ہیں جو مصنوعی ذہانت سے لیس ہیں جنہیں دور سے کنٹرول کیا جاتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ان کشتیوں میں ایک لیڈر کشتی ہوتی جس کے ماتحت مزید 30 سے 50 بغیر پائلٹ والی کشتیاں ہوتی ہیں۔ لیڈر کشتی دوسری کشتیوں کی رہنمائی کرنے اور ان سے حملہ کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے اور اگر لیڈر کشتی تباہ ہوجائے تو دوسری اس کی جگہ لے سکتی ہے۔

ایڈمرل تنگسیری نے کہا کہ آج بعض ہمسایہ ملکوں نے خطے میں بچوں کی قاتل صہیونی حکومت کے قدم جما دیئے ہے۔ تاہم انہیں معلوم ہونا چاہیے کہ اگر وہ ہم پر پتھر برسائیں گے تو ہم جواب دیں گے۔ اگر ہمارے بحری جہازوں کو کوئی مسئلہ درپیش ہوتا ہے تو ایرانی ہمت اسے بغیر جواب نہیں چھوڑے گی۔

ایران کی بحریہ نے حالیہ برسوں میں اپنے سازوسامان کی تیاری اور بین الاقوامی پانیوں اور بلند سمندروں میں اپنی موجودگی کو بڑھانے میں بڑی کامیابیاں حاصل کی ہیں۔

News ID 1915272

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha