سپاہ
-
سپاہ کا بحری مشنز کے لئے بسیج فورس یونٹ کا قیام
سپاہ پاسداران انقلاب کے کمانڈر نے کہا کہ مقامی رضاکار ملاحوں پر مشتمل ایک بحری یونٹ قائم کیا گیا ہے جو راکٹوں سے لیس اپنے جہازوں کے ساتھ سمندروں میں آپریشن کر سکتا ہے۔
-
فتاح میزائل نے شیاطین کی صفوں میں خوف وہراس کا ماحول پیدا کیا، امام جمعہ تہران
تہران کے امام جمعہ نے کہا کہ آوازوں کی رفتار سے بھی تیز اڑان بھرنے والے ہائپر سونک میزائل فتاح، سپاہ پاسدارانِ انقلابِ اسلامی کے مؤمن اور پرامید جوانوں کے ایمان اور امید کا نتیجہ تھا اور فتاح میزائل کی رونمائی نے شیاطین کی صفوں میں خوف وہراس کا ماحول پیدا کیا۔
-
سربراہ سپاہ پاسداران انقلاب:
دنیا میں زندہ رہنے کے لئے طاقتور ہونا ضروری ہے/کمزور قوموں کو استکباری طاقتیں کھاجاتی ہیں
سپاہ پاسداران انقلاب کے سربراہ نے کہا ہے کہ دنیا میں زندہ رہنے کے لئے طاقتور ہونا ضروری ہے۔ کمزور قوموں کو دنیا کی استکباری طاقتیں کھاجاتی ہیں۔ ان شیطانی قوتوں کا مقابلہ کرنے کے لئے ایران کی طرح طاقتور ہونا چاہئے اور جس قوم میں شہادت کا جذبہ زندہ ہو اس کو کوئی تسخیر نہیں کرسکتا۔
-
مظلوم مسلمانوں کو مشکلات میں تنہا نہیں چھوڑیں گے، جنرل سلامی
سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے سربراہ میجر جنرل حسین سلامی نے کہا ہے کہ ہماری آرزو خطے کے ممالک میں امن و آسائش ایجاد کرنا ہے اور پیغام دینا چاہتے ہیں کہ ہم مسلمان اقوام کے حامی ہیں اور مشکلات میں ان کو تنہا نہیں چھوڑیں گے۔
-
سپاہ پاسداران کا اپنی جنگی کشتیوں کی رفتار 110 ناٹ "200 کلومیٹر فی گھنٹہ" تک لے جانے کا اعلان
سپاہ پاسداران کی بحریہ کے سربراہ نے یہ بتاتے ہوئے کہ اس وقت ان کی تیز رفتار جنگی کشتیوں کی رفتار 90 ناٹ ہے جو کہ 170 کلومیٹر فی گھنٹہ کے برابر ہے، مزید کہا کہ مستقبل میں سپاہ پاسداران کی جنگی کشتیوں کی رفتار 110 ناٹ یعنی 200 کلومیٹر فی گھنٹہ تک پہنچ جائے گی۔
-
سپاہ پاسداران انقلاب کا یورپی ممالک کو انتباہ؛
یورپی ممالک ہمارے رویے سے غلط فائدہ نہ اٹھائیں، چیف کمانڈر سپاہ پاسداران
آبادان - سپاہ پاسداران کے کمانڈر انچیف نے کہا کہ ہم یورپ کو خبردار کر رہے ہیں، ان کی زندگیوں کا انحصار تیل اور سلامتی پر ہے، لہذا محتاط رہیں اور اپنے آپ کو خطرے میں نہ ڈالیں۔
-
انقلاب اسلامی کی چوالیسویں سالگرہ پر سپاہ پاسداران کا بیان؛
ایران کے دشمن اب بھی اندازوں کی غلطیاں کرتے ہیں
سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی نے ایک بیان میں کہا کہ ایران کے عوام دشمنوں کے منصوبوں کو ناکام بنا دیں گے اور جشن انقلاب کے موقع پر انہیں یاد دلائیں گے کہ وہ اب بھی ایران اور ایرانیوں کے بارے میں غلط اندازے لگاتے ہیں۔
-
ایرانی وزیر خارجہ:
بوریل کے بیان سے ظاہر ہوتا ہے کہ یورپی یونین مہنگا قدم اٹھانے کے لیے تیار نہیں
ایرانی وزیر خارجہ نے کہا کہ یورپی یونین کی خارجہ پالیسی کے سربراہ کے بیان کا مطلب یہ ہو سکتا ہے کہ یورپی یونین سپاہ پاسداران کے خلاف کوئی مہنگا اقدام اٹھانے اور دہشت گردوں کی فہرست میں شامل کرنے کے لیے تیار نہیں ہے۔
-
ایران کی عدلیہ، مقننہ اور مجریہ کے سربراہان کا مشترکہ اجلاس؛
یورپی پارلیمنٹ کا حالیہ اقدام ایرانی قوم اور نظام کے خلاف مشترکہ جنگ کا حصہ ہے
ایرانی صدر آیت اللہ سید ابراہیم رئیسی کی میزبانی میں ملک کے اعلیٰ حکام کی ایک نشست ہوئی جس میں عدلیہ کے سربراہ غلام حسین محسنی اژہ ای اور پارلیمنٹ کے اسپیکر محمد باقر قالیباف نے شرکت کی اور ملک کے اہم مسائل کا جائزہ لیا۔
-
سپاہ پاسداران کو دہشت گرد تنظیموں کی فہرست میں شامل کرنا ان کی مایوسی کا مظہر ہے، آیت اللہ رئیسی
ایرانی صدر نےسپاہ پاسداران کو دہشت گرد تنظیموں کی فہرست میں شامل کرنے کے یورپی پارلیمنٹ کے حالیہ اقدام کو مایوسی کے تحت اٹھایا جانے والا اقدام قرار دیا۔
-
سپاہ پاسداران انقلاب دہشت گردی کے خلاف دنیا کی سب سے بڑی طاقت ہے، ایرانی وزارت خارجہ
ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر لکھاکہ سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی دہشت گردی کے خلاف دنیا کی سب سے موثر اور بڑی طاقت ہے۔
-
جس نے بھی ایران کے خلاف میڈیا مہم چلائی ہے اس کا خمیازہ بھگتے گا، جنرل قاآنی
سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کی قدس فورس کے کمانڈر نے کہا کہ جس نے بھی کسی روز ایران کے خلاف میڈیا مہم چلائی ہے وہ ایک دن اس کا خمیازہ بھگتے گا اور وہ دن بھی آئے گا جب وہ دیکھیں گے کہ ان کے لیے کچھ نہیں بچا۔
-
ایران پر تسلط پانے کا دشمن کا خواب کبھی پورا نہیں ہو گا، سربراہ سپاہ پاسداران انقلاب
سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے کمانڈر انچیف نے کہا کہ دشمن ایران پر تسلط حاصل کرنے کے لیے اپنی تمام تر طاقت استعمال کرتا ہے لیکن اسلامی ایران پر غلبہ پانے کا اس کا خواب کبھی پورا نہیں ہو گا۔
-
سپاہ پاسداران انقلاب کے ڈپٹی چیف کمانڈر کا العالم کو انٹرویو؛
بڑی تعداد میں اسرائیلی جاسوس گرفتار کئے ہیں، جنرل علی فدوی
سپاہ پاسداران انقلاب کے ڈپٹی چیف کمانڈر نے کہا کہ ہم نے بڑی تعداد میں اسرائیلی جاسوس گرفتار کئے ہیں اور مزید بھی پکڑیں گے اور انہیں ان کے جرم کے مطابق سزا بھی دی جائے گی۔
-
سپاہ پاسداران انقلاب جنگی ہتھیاروں کی تیاری میں خود کفیل ہوچکی ہے، سربراہ بحریہ سپاہ پاسداران انقلاب
ایران کی سپاہ پاسداران انقلاب کی بحریہ کے سربراہ کا کہنا تھا کہ سپاہ پاسداران جنگی ہتھیاروں کی تیاری میں خود کفیل ہوچکی ہے اور دشمن اس کی صلاحیتوں سے آگاہ ہیں اسی لئے اس کی پیش رفت کو روکنا چاہتے ہیں۔
-
ایران نے تمام جدید عسکری ٹیکنالوجیز حاصل کر لی ہیں، سربراہ سپاہ پاسداران انقلاب
سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے چیف کمانڈر نے کہا کہ ایران نے تمام جدید فوجی ٹیکنالوجیز حاصل کر لی ہیں جبکہ ملک نے دشمن کو شکست دینے کی طاقت جمع کر لی ہے۔
-
صہیونی ایجنٹوں پر مشتمل غنڈوں کے گینگ کی گرفتاری عدلیہ کی سنجیدگی کا مظہر ہے، سپاہ پاسداران انقلاب
ایران کی سپاہ پاسداران انقلاب نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ صہیونی خفیہ ایجنسی سے وابستہ غنڈوں کے نیٹ ورک کی گرفتاری سے عدلیہ کے انصاف کی برقراری اور شہریوں کے تحفظ کے سلسلے میں سنجیدگی کا پتہ چلتا ہے۔
-
خلیج فارس میں مکمل سیکورٹی قائم ہے، جنرل محمد باقری
ایران کی مسلح افواج کے چیف آف اسٹاف نے خلیج فارس میں موجود غیر علاقائی بحری بیڑوں اور افواج میں کمی کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ خلیج فارس کے علاقے میں مکمل طور پر امن اور سیکورٹی برقرار ہے۔
-
عراقی کردستان میں دہشت گردوں کے ٹھکانوں پر ایک مرتبہ پھر حملوں کا آغاز
ایران کی سپاہ پاسداران انقلاب کی بری افواج کے شعبہ تعلقات عامہ نے اعلان کیا ہے کہ عراق کے شمالی علاقے (کردستان) میں علیحدگی پسند دہشت گردوں کے باقی ماندہ ٹھکانوں پر میزائل اور ڈرون حملوں کے نئے دور کا آغاز کردیا گیا ہے۔
-
جنرل قاآنی کی عراق کے اہل سنت مفتی اعظم سے ملاقات
سپاہ پاسداران انقلاب کی قدس فورس کے کمانڈر جنرل قاآنی نے اپنے دورہ عراق کے دوران عراقی کے اہل سنت مفتی مہدی الصمیدعی سے ملاقات اور گفتگو کی۔
-
ایرانی صوبہ خوزستان میں غیر ملکی حمایت یافتہ دہشت گرد ٹیم گرفتار
ایک باخبر سیکیورٹی ذرائع نے اتوار کے روز اعلان کیا کہ سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے حساس ادارے نے ایران کے جنوب مغرب میں ایک دہشت گرد ٹیم کو منہدم کر دیا۔
-
خلائی سیٹلائٹ راکٹ "قائم" بہت جلد لانچنگ کے لئے تیار ہوجائے گا، سربراہ فضائیہ سپاہ پاسداران
سپاہ پاسداران کی فضائیہ کے سربراہ نے کہا کہ دشمن کے بقول فضائیہ کا شعبہ اور ڈرون اور میزائل طاقت جوہری معاملے سے بھی زیادہ اہم مسئلہ ہے۔ البتہ انہیں معلوم ہونا چاہئے کہ دفاعی نظام میں بھی یہی سلسلہ ہے اور اللہ تعالیٰ کے لطف و کرم سے ہم تمام شعبوں میں طاقتور ہوچکے ہیں۔
-
ایرانی سپاہ کا یونان کو منہ توڑ جواب/ یونان کی تیل برداردو کشتیوں کو قبضہ میں لینے کی تصدیق
اسلامی جمہوریہ ایران کی سپاہ پاسدران انقلاب اسلامی کی بحریہ نے یونان کو منہ توڑ جواب دیتے ہوئے اس کی تیل بردار دو کشتیوں کو قبضہ میں لینے کی تصدیق کردی ہے۔
-
ایرانی سپاہ کا اسرائیل کوشدید انتباہ / شرارت کا منہ توڑ جواب دیا جائےگا
اسلامی جمہوریہ ایران کی سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی نے اپنے ایک بیان میں اسرائیل کو خـبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسرائیل کی مکرر شرارت اور شیطنت کا منہ توڑ جواب دیاائےگا۔
-
ایران نے " نور 2" نامی سیٹلائٹ کو کامیابی کے ساتھ مدار میں روانہ کردیا
اسلامی جمہوریہ ایران کی سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کی ایئر فورس نے " نور 2" نامی سیٹلائٹ کو کامیابی کے ساتھ مدار میں بھیج دیا ہے۔
-
پیغمبر اعظم (ص) 17 نامی مشق کا آخری مرحلہ/ ایک ہدف پر 16 میزائل داغے گئے
اسلامی جمہوریہ ایران کی سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی نے پیغمبر اعظم (ص) 17 نامی مشق کا آخری مرحلہ مکمل کرلیا ہے اس مرحلے میں ایک ہی ہدف پر 16 میزائل فائر کئے گئے ہیں۔
-
پیغمبر اعظم (ص) 17 نامی فوجی مشق کی جھلکیاں
اسلامی جمہوریہ ایران کی سپاہ پاسداران کی خلیج فارس ، بوشہر ، ہرمزگان اور خوزستان صوبوں میں پیغمبر اعظم (ص) 17 نامی فوجی مشق کا سلسلہ جاری ہے۔
-
سپاہ پاسداران کی پیغمبر اعظم (ص) نامی فوجی مشق کا آغاز/ جدید ترین ہتھیاروں کے تجربات
سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے ڈپٹی چیف آف آپریشنز اور پیغمبر اعظم (ص) 17 نامی مشق کے ترجمان نے آج صبح خلیج فارس کے ساحلوں، آبنائے ہرمز اور ہرمزگان، بوشہر اور خوزستان صوبوں کے عمومی علاقے پر پانچ روز تک پیغمبر اعظم (ص) 17 نامی مشترکہ فوجی مشق کے آغاز کا اعلان کیا ہے۔
-
ایران نے یمن کے ساتھ فوجی تعلقات کی تردید کردی
اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے یمن کے ساتھ فوجی تعلقات کی تردید کردی ہے۔
-
بحرعمان میں ایرانی سپاہ نے امریکی بحریہ کی ڈاکہ زنی کی کوشش ناکام بنادی
اسلامی جمہوریہ ایران کی سپاہ نے خلیج عمان میں تیل چوری کرنے کی امریکی بحریہ کی کوشش کو ناکام بنادیا ہے۔