مہر خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، سپاہ پاسداران انقلاب کی قدس فورس کے کمانڈر جنرل قاآنی نے اپنے دورہ عراق کے دوران جمعے کے روز دار الحکومت بغداد میں عراق کے اہل سنت مفتی مہدی الصمیدعی سے ملاقات اور اہم امور پر تبادلہ خیال کیا۔
تفصیلات کے مطابق یہ ملاقات بغداد میں واقع دار الافتاء میں انجام پائی اور جنرل کے قاآنی کے ہمراہ عراق میں ایران سفیر محمد کاظم آل صادق بھی موجود تھے۔
دریں اثنا ایک باخبر عراقی ذریعے نے شفق نیوز عراق کو گزشتہ منگل کے دن بتایا تھا کہ ایرانی پاسداران انقلاب کی قدس فورس کے کمانڈر جنرل قاآنی غیر اعلانیہ دورے پر بغداد پہنچے اور صدر عبداللطیف جمال رشید اور عراقی وزیر اعظم محمد شیاع السوڈانی سمیت دیگر عراقی حکام سے ملاقات کی۔
ذرائع کے مطابق جنرل قاآنی کے دورے کے دوران تہران کی جانب سے بغداد حکومت کی حمایت پر زور دیا گیا اور اہم سیکورٹی مسائل کو زیر بحث لایا گیا اور عراق کی صورتحال پر مشاورت کی گئی۔
آپ کا تبصرہ