4 دسمبر، 2022، 2:56 PM

خلیج فارس میں مکمل سیکورٹی قائم ہے، جنرل محمد باقری

خلیج فارس میں مکمل سیکورٹی قائم ہے، جنرل محمد باقری

ایران کی مسلح افواج کے چیف آف اسٹاف نے خلیج فارس میں موجود غیر علاقائی بحری بیڑوں اور افواج میں کمی کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ خلیج فارس کے علاقے میں مکمل طور پر امن اور سیکورٹی برقرار ہے۔

مہر خبر رسان ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایران کی مسلح افواج کے چیف آف اسٹاف جنرل محمد حسین باقری نے اتوار کے روز ایران کے جنوب میں واقع بندرگاہی شہر بوشہر کی شہید یاسینی ایئربیس کے دورہ کیا اور اس موقع پر صحافیوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ آج ہمیں صوبہ بوشہر میں آنے کا موقع ملا ہے اور ہم صوبے میں مسلح افواج کے مختلف یونٹوں کا دورہ کریں گے۔

جنرل باقری نے صحافیوں کو بتایا کہ خلیج فارس کے علاقے میں مکمل طور پر امن اور سیکورٹی برقرار ہے جبکہ خلیج فارس کا زیادہ تر حصہ اسلامی جمہوریہ ایران کی مسلح افواج کے کنٹرول میں ہے جو خطے کی سلامتی کو یقینی بناتی ہیں۔ 

ملک کی جامع میری ٹائم سیکیورٹی کا ذکر کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سمندری سیکورٹی کے حوالے سے چاہے سطح سمندر ہو یا زیرِ آب اور فضا میں بھی مکمل سیکورٹی برقرار ہے۔ ہماری گشت چوبیس گھنٹے ہوتی ہے اور بہتر سیکیورٹی قائم ہے۔

انہوں نے اس بات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہ خلیج فارس اور آبنائے ہرمز میں غیر علاقائی بحری بیڑوں اور افواج کی موجودگی کو کم سے کم کردیا گیا ہے، مزید کہا کہ یہ امر خطے کی سلامتی اور اسلامی جمہوریہ ایران کی طاقت اور اتھارٹی کو ظاہر کرتا ہے۔

ایران کی مسلح افواج کے سربراہ نے مزید کہا کہ خلیج فارس میں ماہی گیری اور تجارت سمیت اقتصادی سرگرمیوں کے لیے مطلوبہ سیکورٹی برقرار ہے۔

News ID 1913495

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha