5 مئی، 2023، 5:06 PM

سربراہ سپاہ پاسداران انقلاب:

دنیا میں زندہ رہنے کے لئے طاقتور ہونا ضروری ہے/کمزور قوموں کو استکباری طاقتیں کھاجاتی ہیں

 دنیا میں زندہ رہنے کے لئے طاقتور ہونا ضروری ہے/کمزور قوموں کو استکباری طاقتیں کھاجاتی ہیں

سپاہ پاسداران انقلاب کے سربراہ نے کہا ہے کہ دنیا میں زندہ رہنے کے لئے طاقتور ہونا ضروری ہے۔ کمزور قوموں کو دنیا کی استکباری طاقتیں کھاجاتی ہیں۔ ان شیطانی قوتوں کا مقابلہ کرنے کے لئے ایران کی طرح طاقتور ہونا چاہئے اور جس قوم میں شہادت کا جذبہ زندہ ہو اس کو کوئی تسخیر نہیں کرسکتا۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، کرمانشاہ میں ایک عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ایرانی قوم نے ہمیشہ بروقت میدان میں دشمن کے خلاف بہادری دکھائی ہے اسی لئے تاریخ میں ہمیشہ سربلند رہے گی۔ جب تک قوم کے اندر یہ جذبہ موجود ہے کوئی اس کو شکست نہیں دے سکتا ہے۔ ایرانی قوم اپنے شہداء اور ان کی جانثار کو کبھی فراموش نہیں کرے گی۔ جنرل سلامی نے مزید کہا کہ دنیا میں زندہ رہنے کے لئے طاقتور ہونا ضروری ہے۔ کمزور قوموں کو دنیا کی استکباری طاقتیں کھاجاتی ہیں۔ ان شیطانی قوتوں کا مقابلہ کرنے کے لئے ایران کی طرح طاقتور ہونا چاہئے۔ جس قوم میں شہادت کا جذبہ زندہ ہو اس کو کوئی تسخیر نہیں کرسکتا۔ ہمیں شہداء نے یہی درس دیا ہے۔ ایران میں ہر جگہ شہداء کا مقدس خون بہا ہے جو اس سرزمین کے تحفظ اور بقاء کا ضامن ہے۔

انہوں نے کہا کہ شہدا نے دشمن کے جدید اسلحوں اور ہتھیاروں کے سامنے سینہ سپر ہوکر مقابلہ کیا۔ آج دفاع مقدس مسلمان اقوام اور آزادی کے متوالوں کے لئے نمونے کی حیثیت رکھتا ہے۔ عراق، شام، لبنان اور افغانستان کے عوام نے اسی سے درس لے کر دشمن کا مقابلہ کیا۔ روایتی جنگ میں شکست کے بعد دشمن نے ایران کے خلاف نفسیاتی اور ہائبرڈ جنگ شروع کی ہے لیکن ہم ان کو اس جنگ میں بھی شکست دیں گے۔انہوں نے امریکہ کو درپیش مشکلات کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ آج دنیا کے ہر کونے میں امریکہ کو مشکلات کا سامنا ہے۔ امریکی افواج خوف اور وحشت کے سایے میں زندگی کرنے پر مجبور ہیں۔ امریکہ کو آخر میں مجبور ہوکر مشرق وسطی سے نکلنا پڑے گا۔ صہیونی حکومت کو داخلی اور بیرونی محاذ پر مختلف مشکلات اور بحرانوں کا سامنا ہے۔ مظاہروں کا ختم نہ ہونے والا سلسلہ جاری ہے اس کے علاوہ مغربی کنارے اور غزہ سے مجاہدین کے حملے بھی تیز ہورہے ہیں۔ صہیونی حکومت سے تعلقات کے خواہشمند ممالک عقب نشینی کررہے ہیں۔ لوگوں پر یہ حقیقت واضح ہوگئی ہے کہ اسرائیل شکست ناپذیر نہیں ہے بلکہ اس کا ناپاک وجود شدید خطرے سے دوچار ہے۔ 

News ID 1916273

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha