5 مئی، 2023، 6:05 PM

دشمن کی ان گنت سازشوں کے باوجود ایران ابھر رہا ہے، امام جمعہ تہران

دشمن کی ان گنت سازشوں کے باوجود ایران ابھر رہا ہے، امام جمعہ تہران

آیت اللہ سید احمد خاتمی نے کہا کہ دشمن کی ان گنت سازشوں کے باوجود ایران ابھر رہا ہے اور خطے کے ممالک ایران کے ساتھ تعلقات بہتر بنانے کے لئے ایک دوسرے پر سبقت لے رہے ہیں۔ یہ خدا کا مومنین کے ساتھ وعدہ ہے جوکہ پورا ہوکر رہے گا۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، تہران میں نماز جمعہ کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے آیت اللہ سید احمد خاتمی نے کہا کہ دشمن کی ان گنت سازشوں کے باوجود ایران ابھر رہا ہے اور خطے کے ممالک ایران کے ساتھ تعلقات بہتر بنانے کے لئے ایک دوسرے پر سبقت لے رہے ہیں۔ یہ خدا کا مومنین کے ساتھ وعدہ ہے جوکہ پورا ہوکر رہے گا۔
انہوں نے شہید آیت اللہ سلیمانی کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے چالیس سال ایران اور انقلاب کی خدمت کرنے کے بعد جام شہادت نوش کیا۔ ان کی شہادت کے بعد عوام کے ردعمل سے بخوبی اندازہ لگایا جاسکتا ہے کہ دشمن کی سازشوں کے باوجود عوام کی علماء سے عقیدت میں کمی نہیں آئی ہے۔ علماء ہمیشہ سے دشمن کی آنکھوں میں کھٹکتے رہیں گے۔

انہوں نے سبزوار میں شہید ہونے والے جوان حمید رضا الداغی کو شہید غیرت قرار دیتے ہوئے کہا کہ انہوں نے اوباش اور ناموس کی عزت سے کھیلنے والوں کے سامنے جرائت کا مظاہرہ کیا۔ ان کو بہادری پر قوم کو فخر ہے۔ انہوں نے قوم کے اندر غیرت کی روح پھونک دی ہے۔

آیت اللہ سید احمد خاتمی نے سراوان شہر میں پولیس افسر اور ان کی اہلیہ کی شہادت کے بارے میں کہا کہ شہید علی رضا شھرکی نے عوام کی خدمت کرتے ہوئے اپنی جان قربان کردی۔ عوام کی عدلیہ سے اپیل ہے کہ دہشت گردی کے واقعات کی تحقیقات کرکے ملزمان کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے۔

انہوں نے صدر رئیسی کے دورہ شام پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ ایرانی صدر کے دورے مقاومتی محاذ کو مزید تقویت ملے گی۔ شام اسرائیل کے خلاف جنگ کے اہم محاذوں میں سے ایک ہے۔ شامی عوام نے صدر آیت اللہ رئیسی کا پرتپاک استقبال کرکے ایران کے ساتھ عقیدت اور جنگ کے دنوں میں ایران کی حمایت پر شکریہ ادا کیا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ شام کے بارے میں رہبر معظم کے بیانات سچ ثابت ہوئے ہیں۔ ایک دور تھا جب شام تنہا تھا اس وقت صرف ایران نے شام کا ساتھ دیا اور شام کو دوبارہ اپنے پاوں پر کھڑا ہونے میں مدد دی۔ شام کے بارے میں رہبر معظم کی پالیسی نہایت ہی کارگر ثابت ہوئی۔
خطیب نماز جمعہ نے ہلال احمر کے کارکنوں کی قدردانی کرتے ہوئے کہا کہ تنظیم ہلال احمر نے بحرانی حالات میں بڑھ چڑھ کر امدادی کاموں میں حصہ لیا ہے۔ ایران اور شام کے سربراہان مملکت نے بھی اپنی ملاقات کے دوران شام میں ایرانی ہلال احمر کی کاوشوں اور محنت کا شکریہ ادا کیا۔

News ID 1916277

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha