مہر خبررساں ایجنسی کے مطابق، تہران میں نماز جمعہ کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے آیت اللہ احمد خاتمی نے کہا کہ امام حسین علیہ السلام کی محبت کمرنگ ہونے کے بجائے ہر گزرتے دن کے ساتھ دلوں میں مزید موجزن ہوگی۔
انہوں نے کہا کہ صدر رئیسی کی شہادت کے بعد رہبر معظم کی بابصیرت قیادت میں ملکی معاملات احسن طریقے سے انجام پائے اور شہید رئیسی کی کمی محسوس نہیں ہوئی۔
انہوں نے کہا ایرانی قوم نے انتخابات کے دونوں مرحلوں میں بھاری اکثریت کے ووٹ دے کر دشمن کی سازشوں کو ناکام بنادیا۔ دشمن عوام کو مستقبل کے حوالے سے ناامید اور انقلاب اسلامی سے بدگمان کرنا چاہتے تھے۔
آپ کا تبصرہ