مہر خبررساں ایجنسی کے مطابق، افریقی ملک کانگو کے دارالحکومت کنشاسا میں مظاہرین نے فرانسیسی اور امریکی سفارتخانوں پر حملہ کیا۔
کانگو میں الجزیرہ ٹی وی چینل کے نمائندے نے امریکی پرچم اور فرانس، روانڈا، بیلجیئم اور یوگنڈا کے سفارتخانوں کو نذر آتش کرنے کی خبر دی ہے۔
دریں اثنا کانگو کے مقامی میڈیا نے آگاہ کیا ہے کہ باغی گروپ "23 مارچ موومنٹ" کے عناصر نے ملک کے مشرقی شہر گوما کا کنٹرول حاصل کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔
ادھر اقوام متحدہ نے ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ گوما شہر پر قبضے سے اس کے بیس لاکھ باشندوں میں بڑے پیمانے پر انتشار اور بے چینی پھیلے گی۔
آپ کا تبصرہ