مہر خبررساں ایجنسی، بین الاقوامی ڈیسک: گزشتہ روز حماس اور صیہونی حکومت کے درمیان قیدیوں کے تبادلے کا دوسرا مرحلہ مکمل ہوا جس میں 200 فلسطینی قیدیوں کے بدلے چار صیہونی خواتین فوجیوں کا تبادلہ کیا گیا جس سے حماس کی عسکری طاقت دنیا پر واضح ہوگئی
حماس اور صیہونی حکومت کے درمیان قیدیوں کے تبادلے کا یہ مرحلہ فلسطین کی سرزمین میں مزاحمت کی حاکمیت اور شان و شوکت کا شاندار منظر تھا۔
اس تبادلے کے دوران حماس نے غاصب صیہونی حکومت کو عالمی میڈیا اور دنیا کی نظروں کے سامنے خوب رسوا کیا۔
15 ماہ سے بھاری ہتھیاروں سے لیس قابض فوج اور تمام اسرائیلی سکیورٹی ادارے صہیونی قیدیوں کا سراغ نہیں لگا سکے اور ہائی ٹیک ریسرچ آپریشنز کے باوجود قیدیوں کی جگہ کے قریب بھی نہیں پھٹک سکے۔
لیکن تقریباً 500 دنوں کے بعد حماس نے ایک خصوصی اور منفرد شو کا مظاہرہ کرتے ہوئے غزہ سٹی کے چوک میں چار خواتین صہیونی فوجیوں کو ریڈ کراس کے نمائندوں کے حوالے کر دیا۔
اس جگہ پر نصب بینر میں جہاں چار صہیونی خواتین فوجی قیدیوں کو حوالے کیا گیا، وہاں عبرانی زبان میں یہ بھی لکھا گیا: "صیہونیت ہرگز جیت نہیں پائے گی"۔
یہ زبردست اقدام حماس کی طاقت کا مظاہرہ تھا جس نے سب پر یہ ثابت کر دیا کہ غاصب صیہونی جارحوں کے خلاف جنگ غاصبانہ قبضے کے خاتمے اور قدس کی آزادی تک جاری رہے گی۔
گزشتہ روز ایک دلچسپ اور فکر انگیز اقدام کے ذریعے حماس نے صیہونی خواتین قیدیوں کو فوجی لباس میں میڈیا کے سامنے پیش کرکے کر یہ اعلان کر دیا کہ یہ صہیونی قیدی عام خواتین نہیں ہیں بلکہ وہ فوجی ہیں جو غزہ میں قتل عام کے مشن پر تھیں۔ اس سے قبل حماس نے آزاد کیے گئے صہیونی قیدیوں کو فلسطینی پرچم اور ثقافتی پیکج تحفے میں دے کر اعلی اخلاقی برتاو کا مظاہرہ کیا تھا۔
صیہونیوں کے اعصاب پر حاوی ایک زبردست منظر
گزشتہ روز حماس نے اپنی جنگی طاقت کا ایک اور دلچسپ منظر پوری دنیا خاص طور پر صہیونی میڈیا کے سامنے پیش کیا۔ وہ اس طرح کہ القسام کے مجاہدین اسرائیلی جارحیت پسندوں سے قبضے میں لئے گئے خصوصی ہتھیاروں کے ساتھ صہیونی قیدیوں کے ساتھ موجود تھے۔
عبرانی میڈیا نے اس حوالے سے لکھا ہے: القسام فورسز جو اسرائیلی خواتین قیدیوں کے پاس موجود تھیں، وہ 7 اکتوبر کو اسرائیلی فوج سے پکڑے گئے اسلحے کے ساتھ صیہونی رژیم کا مذاق اڑا رہی تھیں اور یہ منظر صیہونی حکومت کے لیے نہایت ذلت آمیز تھا۔
فلسطینیوں کے لئے خوشی کا دن
گزشتہ روز "حماس" نے ایک بیان میں تاکید کی: مجرم دشمن کی طرف سے اپنے قیدیوں کو چھڑانے کی جارحانہ کوششوں کے باوجود، ہم نے دشمن کو قیدی ہاتھ لگنے نہیں دئے، ہمارے متعدد اسیران کو آج طوفان الاقصی معاہدے کے دائرہ کار میں رہا کر دیا جائے گا۔ حماس نے کہا: ہم آزادی اور خود ارادیت کے راستے کو جاری رکھنے کا ایک بار پھر عہد کرتے ہیں۔
فلسطینی عوام نے مزاحمت کی حمایت کے نعرے لگائے
رہائی پانے والے فلسطینی قیدیوں کے استقبال کے لئے مغربی کنارے کے فلسطینی شہریوں کی شاندار تقریب گزشتہ روز رام اللہ شہر میں منعقد ہوئی۔
اس دوران ہزاروں فلسطینیوں نے حماس کے عسکری ونگ "عزالدین قسام بٹالینز" کے حق میں نعرے لگائے اور فلسطین کی اسلامی مزاحمت کا شکریہ ادا کیا۔
آپ کا تبصرہ