28 جنوری، 2025، 11:17 PM

اسرائیل خطے کے استحکام اور عالمی امن کے لئے سب بڑا خطرہ ہے، ایران

اسرائیل خطے کے استحکام اور عالمی امن کے لئے سب بڑا خطرہ ہے، ایران

اقوام متحدہ میں ایران کے نمائندے کا کہنا ہے کہ اسرائیل بین الاقوامی امن اور خطے کی سلامتی کے لیے سب سے بڑا خطرہ ہے۔

مہر نیوز کے مطابق، اقوام متحدہ میں ایران کے نمائندے سعید ایروانی نے کہا کہ اسرائیل بین الاقوامی امن اور سلامتی کے لیے سب سے بڑا خطرہ ہے اور اپنی " جارحانہ سرگرمیوں" کو چھپانے کے لیے ایران کے خلاف بے بنیاد الزامات کا سہارا لے رہا ہے۔

انہوں نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے سربراہ کو لکھے گئے خط میں صیہونی صدر اسحاق ہرزوگ کے  ایران کے خلاف "بے بنیاد اور اشتعال انگیز الزامات" کی مذمت کی۔

ایروانی نے واضح کیا کہ اسلامی جمہوریہ ایران ایسے بے بنیاد دعووں کو سختی سے مسترد کرتا ہے، جن کا مقصد غزہ کی پٹی میں اس نسل پرست حکومت کی طرف سے فلسطینی عوام کے خلاف کیے جانے والے ہولناک جرائم سے بین الاقوامی برادری کی توجہ ہٹانے کے سوا اور کچھ نہیں ۔

انہوں زور دے کر کہا کہ اس طرح کے  بے بنیاد الزامات بین الاقوامی قوانین کی صریح خلاف ورزیوں اور علاقائی ممالک کے خلاف اسرائیلی رژیم کی سفاکانہ سرگرمیوں کو چھپانے کی دانستہ کوششوں کا حصہ ہیں۔

 ایرانی نمائندے نے اس بات پر زور دیا کہ اسرائیلی رژیم نہ صرف ایران بلکہ خطے اور دنیا کے امن اور سلامتی کے لئے بنیادی اور مستقل خطرہ ہے اور یہ بدمعاش حکومت فلسطینی عوام کے خلاف نسل کشی اور لبنان اور شام کی خودمختاری اور ارضی سالمیت کے خلاف مسلسل جارحیت کی مرتکب ہوئی ہے۔

 انہوں نے مزید کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران عالمی برادری بالخصوص اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل سے مطالبہ کرتا ہے کہ وہ اس نسل پرست رژیم کو اس کے جرائم پر جوابدہ ٹھہرائے اور بین الاقوامی قوانین کی پاسداری کو یقینی بنانے کے لئے فیصلہ کن اقدامات کرے۔

News ID 1929905

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha