24 اگست، 2026، 8:49 PM

جنرل عاصم منیر کی قالیباف سے ملاقات؛ مفاہمتی یادداشت کی شرائط پر عملدرآمد پر زور

جنرل عاصم منیر کی قالیباف سے ملاقات؛ مفاہمتی یادداشت کی شرائط پر عملدرآمد پر زور

محمدباقر قالیباف نے کہا ہے کہ ایران مفاہمتی یادداشت میں طے شدہ شرائط پر عملدرآمد کے لیے سنجیدہ ہے، جبکہ فیلڈ مارشل عاصم منیر نے خطے میں امن و استحکام کے لیے اپنی کوششیں جاری رکھنے کا عزم ظاہر کیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، پاکستانی فوج کے سربراہ فیلڈ مارشل جنرل عاصم منیر نے ایران کی پارلیمنٹ کے اسپیکر محمدباقر قالیباف سے ملاقات کی اور خطے کی صورت حال سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر گفتگو کی۔

ملاقات میں محمدباقر قالیباف نے اسلام آباد مفاہمتی یادداشت پر عملدرآمد میں امریکا کی جانب سے کیے گئے وعدہ خلافیوں کے مختلف پہلوؤں کا جائزہ لیتے ہوئے کہا کہ فریقین کی ذمہ داریاں مفاہمتی یادداشت میں واضح طور پر درج ہیں، لیکن امریکا کی وعدہ خلافیوں نے خطے میں استحکام کے قیام کی راہ میں رکاوٹ ڈالی اور اس کے نتیجے میں امریکا پر عدم اعتماد کی ایک اور وجہ پیدا ہوئی۔

ایرانی مذاکراتی وفد کے سربراہ قالیباف نے دباؤ کے نتیجے میں اسلامی جمہوریہ ایران کے مؤقف میں کسی تبدیلی کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ ایران مفاہمتی یادداشت میں طے شدہ شرائط پر عملدرآمد کے لیے کوششیں جاری رکھے گا اور امریکا کو بھی معاہدے کے تحت اپنی ذمہ داریوں کی پاسداری کرنی چاہیے۔

فیلڈ مارشل عاصم منیر نے بھی ملاقات میں کہا کہ وہ خطے میں امن و استحکام کی بحالی کے لیے اپنی کوششیں جاری رکھیں گے۔

News ID 1940841

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha