24 اگست، 2026، 9:02 PM

سعودی عرب نے آئل ٹینکر امزان پر حملے کی تصدیق کردی

سعودی عرب نے آئل ٹینکر امزان پر حملے کی تصدیق کردی

سعودی میری ٹائم ٹرانسپورٹ اتھارٹی نے بحیرۂ احمر میں آئل ٹینکر امزان کو پیش آنے والے سکیورٹی واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ جہاز کے تمام عملے کے ارکان محفوظ ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، سعودی عرب کی میری ٹائم ٹرانسپورٹ اتھارٹی نے بحیرۂ احمر میں سعودی آئل ٹینکر امزان پر حملے کی تصدیق کردی ہے۔

تفصیلات کے مطابق، سعودی میری ٹائم ٹرانسپورٹ اتھارٹی نے اعلان کیا کہ مذکورہ آئل ٹینکر کو بحیرۂ احمر میں ایک سکیورٹی واقعے کا سامنا کرنا پڑا، تاہم جہاز پر موجود تمام عملہ محفوظ ہے۔

اس سے قبل یمن کی مسلح افواج کے ترجمان جنرل یحیی سریع نے ایک بیان میں کہا تھا کہ یمنی افواج نے خدا کی مدد سے بحیرۂ احمر کے شمالی حصے میں ینبع کے ساحل کے قریب سعودی دشمن کے آئل ٹینکر امزان کو بیلسٹک میزائل سے نشانہ بنایا۔

جنرل یحیی سریع کے مطابق حملہ براہ راست اور درست تھا، جس کے نتیجے میں آئل ٹینکر میں آگ لگ گئی جبکہ ہدف کے علاقے میں موجود کئی دیگر بحری جہاز وہاں سے فرار ہوگئے۔

یمنی ترجمان نے کہا کہ یہ کارروائی سعودی دشمن پر بحری پابندی عائد کرنے اور محاصرے کے مقابلے میں محاصرہ کے اصول کو نافذ کرنے کے لیے یمنی مسلح افواج کے فیصلے پر عملدرآمد کے سلسلے میں کی گئی۔

News ID 1940842

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha