مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، رہبر انقلابِ اسلامی کے مشیر محمد مخبر نے امریکی صدر اور ان کے حامیوں کی ایران مخالف دھمکیوں کے ردِعمل میں سماجی ویب سائٹ پر لکھا ہے کہ ایران کو نشانہ بنانے والی 47 سالہ دشمنانہ حکمتِ عملی، جس میں پابندیاں، جنگ اور ایران کو تقسیم کرنے کی سازشیں شامل تھیں، نہ صرف ناکام رہی، بلکہ آج آپ کو آبنائے ہرمز میں ایران کی قومی یکجہتی اور اسلامی جمہوریہ کی مؤثر دفاعی طاقت کا سامنا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ یہ اسٹریٹجک شکست آپ کی غلط فہمیوں کے تسلسل کا ایک واضح انتباہ ہے۔ دوبارہ غلطی کی صورت میں ایران کا جواب پہلے سے زیادہ فیصلہ کن ہوگا۔
آپ کا تبصرہ